بحرین نے ایران کی حمایت کے الزام میں 69 افراد کی شہریت منسوخ کر دی
👁️ 205 بار دیکھا گیا
بحرین نے ایران کی حمایت کے الزام میں 69 افراد کی شہریت منسوخ کر دی
منامہ (ڈیلی اردو) بحرین نے ایران کی حمایت کے الزام میں 69 افراد اور اہلِ خانہ کی شہریت منسوخ کر دی۔
بحرینی وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ اقدام اُن افراد کے خلاف کیا گیا جنہوں نے ایران کے مبینہ معاندانہ اور مجرمانہ اقدامات کی حمایت یا تعریف کی۔ وزارت نے کہا کہ فیصلہ متاثرہ افراد کے زیرِ کفالت اہلِ خانہ پر بھی لاگو ہوگا۔
وزارتِ داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ اب تک اس فیصلے کے تحت مجموعی طور پر 69 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے دوران خلیجی ممالک بھی کشیدگی کی لپیٹ میں آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے بحرین کو بھی نشانہ بنایا، جو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے ردعمل کا حصہ تھا۔
بحرین ان خلیجی ممالک میں شامل ہے جہاں جنگ کے دوران ایرانی حملوں سے متعلق معلومات کو سختی سے کنٹرول کیا گیا اور حملوں کی ویڈیوز بنانے والے مقامی و غیر ملکی افراد کو گرفتار کیا گیا۔
بحرین میں آبادی کی اکثریت شیعہ ہے اور تنازع کے ابتدائی مرحلے میں ایران کے حق میں مظاہرے بھی دیکھنے میں آئے تھے۔
حکام نے متعدد مظاہرین اور ویڈیوز بنانے والوں کو گرفتار کر کے ان پر سوشل میڈیا کے غلط استعمال، اشتعال انگیزی، نفرت پھیلانے اور غداری جیسے الزامات عائد کیے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے بحرین، کویت، متحدہ عرب امارات اور قطر جیسے ممالک میں شہریت منسوخی کے قوانین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات اختلافِ رائے دبانے اور ناقدین کو سزا دینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو کسی بھی خطرے کا فوری اور جغرافیائی حدود سے آزاد جواب دیا جائے، مجتبیٰ خامنہ ای کی مسلح افواج کو ہدایت
31/October/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان ، لکی مروت میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملے، ایک شخص ہلاک، متعدد مکانات کو نقصان
31/October/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
اورکزئی : پولیس کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 مبینہ دہشتگرد ہلاک، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
31/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
31/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کی مبینہ کارروائی گاؤں میں داخل ہو کر شہری کو اغوا کرلیا
31/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
عراق میں داعش سے تعلق کے الزام میں مزید 3 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید، ایک ہفتے میں سزا پانے والوں کی تعداد 10 ہوگئی
31/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26413 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15649 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11953 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9316 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7569 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5546 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C