بدترین مالیاتی بحران: سری لنکا میں ملک گیر سطح پر ایمرجنسی نافذ
👁️ 112 بار دیکھا گیا
بدترین مالیاتی بحران: سری لنکا میں ملک گیر سطح پر ایمرجنسی نافذ
کولمبو (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/روئٹرز/اے ایف پی) ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان کے ساتھ ہی فوج کو وسیع تر اختیارات حاصل ہو گئے ہیں۔ دوسری طرف ملک اپنی تاريخ کے بدترین مالیاتی بحران سے گزر رہا ہے اور اس پر قابو پانے میں حکومت کی ناکامی کے خلاف عوامی غم و غصے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
Colombo calm after Sri Lanka declares state of emergency https://t.co/WFE3sj7AVy pic.twitter.com/MTpSJj8RQk
— Reuters Asia (@ReutersAsia) May 7, 2022
ایمرجنسی کے نفاذ کے ساتھ ہی اب فوج بدامنی پر قابو پانے کے نام پر کسی کو بھی گرفتار کر سکتی ہے یا حراست میں لے سکتی ہے۔
#BREAKING Sri Lanka declares state of emergency, giving security forces sweeping powers amid anti-government protests pic.twitter.com/0eJikR2Xhd
— AFP News Agency (@AFP) May 6, 2022
عام ہڑتال
جمعے کے روز پورے سری لنکا میں دفاتر، فیکٹریاں اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے اور معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔ مالیاتی بحران کو قابو کرنے میں حکومت کی ناکامی کے خلاف بطور احتجاج سرکاری اور نجی سیکٹر کے لاکھوں ورکروں نے ملک گیر ہڑتال میں حصہ لیا۔
ہڑتال کی اپیل ٹریڈ یونینوں اور شہری تنظیموں نے کی تھی۔ یہ لوگ صدر راجاپکسے سے اپنے عہدے سے دست بردار ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم صدر نے اب تک اس پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔
تقریباً تمام سرکاری اور پرائیوٹ ٹرانسپورٹ سروسز منسوخ ہیں۔ سری لنکا کے سب سے بڑے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں 3000 ہزار سے زائد فیکٹری ورکرز نے بھی ہڑتال میں حصہ لیا۔
ایک ٹریڈ یونین لیڈر روی کمودیش کا کہنا تھا، ”ہم صدر کے ہر غلط فیصلے کی تفصیل بتا سکتے ہیں جس کے نتیجے میں ہماری معیشت کی یہ تباہ کن صورت حال ہوئی ہے۔ انہیں تو جانا ہی ہوگا۔‘‘
راجاپکسے نے مطالبہ مسترد کر دیا
مظاہرین تقریباً ایک ماہ سے کولمبو میں صدارتی دفتر کے باہر مظاہرے کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی مسلسل بڑے مظاہرے ہو رہے ہیں۔ صدر راجاپکسے نے تاہم ان مظاہروں کے باوجود اپنے عہدے سے دست بردار ہونے سے انکار کر دیا ہے۔
جمعرات کے روز طلبہ کے ایک گروپ نے قومی پارلیمان کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے آنسو گیس کے شیل داغ کر ان کی کوششیں ناکام بنا دیں۔
حکومت کی بدنظمی اور کورونا وائرس نے سری لنکا کو سن 1949میں آزادی ملنے کے بعد سے اب تک کے سب سے بدترین اقتصادی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔
مالی بحران کی وجہ سے ایندھن، خوراک اور ادويات کی قلت ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک طرف مسلسل لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے دوسری طرف عوام کی حالت بگڑتی جا رہی ہے۔
اقتصادی مشکلات برقرار رہیں گی
سری لنکا کی اپوزیشن پارلیمان میں راجاپکسے کو ان کے عہدے سے برطرف کرانے میں اب تک کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔
اپوزیشن لیڈر سجیت پریم داسا نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے صدر اور ان کی حکومت کے خلاف پارلیمان میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں گے۔
صدر راجاپکسے گوکہ ایک اتحادی حکومت کے قیام کے سلسلے میں متعدد اپیلیں کر چکے ہیں لیکن انہوں نے اقتدار سے دست بردار ہونے کا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔
گزشتہ ماہ راجاپکسے نے اپنی کابینہ میں رد و بدل کی تھی اور اپنے خاندان کے کئی افراد کو وزارتی عہدوں سے ہٹا دیا تھا لیکن اپنے بھائی مہندا راجاپکسے کو وزیر اعظم کے طور پر اب تک برقرار رکھا ہے۔
حکومت نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر ختم ہونے کے قریب ہیں اور وہ قرضوں کی واپسی کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ سری لنکا کے نئے وزیر خزانہ علی صابری نے اس ہفتے کے اوائل میں کہا تھا کہ ملک کو درپیش اقتصادی مشکلات اگلے دو برس تک برقرار رہیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C