برطانیہ: بھارتی شہری شاہی محل میں داخلے پر گرفتار
👁️ 33 بار دیکھا گیا
برطانیہ: بھارتی شہری شاہی محل میں داخلے پر گرفتار
لندن (ڈیلی اردو/اے ایف پی) برطانوی پولیس نے شاہی محل میں داخلے کی کوشش کرنے والے شخص کی جانب سے مبینہ طور پر بنائی گئی ویڈیو کا جائزہ لے رہی ہے، جس میں وہ کرسمس منانے والی ملکہ ایلزبیتھ کو قتل کرنے کی خواہش کا اظہار کر رہا ہے۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق دی سن کو موصول ہونے والی ویڈیو میں ماسک پہنے اور ہاتھوں میں تیر لیے شخص کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ شاہی خاندان کی ملکہ ایلزبیتھ کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔
مذکورہ شخص کیمرے کے سامنے مبہم آواز میں بات کررہا ہے اور اپنا تعارف بھارتی سکھ کے طور پر کروا رہا ہے اور 1919 میں برطانوی راج کے دوران ہونے والے بدنام زمانہ سکھوں کے قتل عام کا ‘بدلہ’ لینے کی کوشش بتارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملزم کو مسلح پولیس نے کرسمس کے روز مغربی لندن کے ونڈسر کیسل کے میدان سے حراست میں لیا تھا لیکن اس سے 24 منٹ پہلے ہی سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو گردش کرنے لگی تھی۔
لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا تھا کہ افسران نے سیکیورٹی خلاف ورزی کے دوران تیر برآمد کرلیا تھا اور اس کے بعد 19 سالہ زیرحراست شہری کا ذہنی علاج کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہری کی گرفتاری کے بعد ویڈیو کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ہفتے کو صبح ساڑھے آٹھ بجے کیسل گراؤنڈ میں ملزم کی جانب سے داخلے کی کوشش کے چند لمحوں کے اندر سیکیورٹی نے حرکت میں آگئی تھی تاہ وہ کسی عمارت میں داخل ہونے نہ پائے۔
یہ واقعے اس وقت پیش آیا جب ملکہ برطانیہ کرسمس کا دن منانے کے لیے وہاں موجود تھی اور ان کے ساتھ ان کا بڑا بیٹا چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا بھی موجود تھیں۔
ویڈیو میں ماسک پہنا شخص کہہ رہا ہے کہ وہ جلیانوالہ باغ قتل عام کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ اپریل 1919 میں برطانوی فوجیوں نے امرتسر کے شمالی شہر میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد پر فائرنگ کی تھی۔
اس واقعے میں ہونے والی ہلاکتوں کی حتمی تعداد واضح نہیں جس کی آزاد ذرائع سے تصدیق ہوسکے لیکن برطانوی راج کے ریکارڈ میں 379 ہلاکتیں درج ہیں جبکہ مقامی سطح پر اس کی تعداد ایک ہزار تک بتائی جاتی ہیں۔
ملزم ویڈیو میں ہلاکتوں کی تعداد بھی شامل کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ یہ ان لوگوں کا بھی بدلہ ہے جنہں ان کی جدوجہد کی وجہ سے قتل کیا گیا، تشدد اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔
ویڈیو میں مختصر پیغام میں انہوں اسٹار واررز کے کئی حوالے بھی دیے جبکہ اپنی موت قریب ہونے کی پیش گوئی بھی کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شاہی محل میں داخلے کی کوشش کرنے والے شخص پر ذہنی صحت سے متعلق قانون کی دفعات لگائی گئی ہیں، جس کے تحت حکام کو انگلینڈ اور ویلز میں کسی کو حراست میں رکھنے اور مذکورہ افراد کی رضامندی کے بغیر ذہنی مرض کا علاج کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔
اس قانون کے تحت گرفتار افراد کو خود کے لیے اور دوسرے کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9106 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C