برطانیہ میں فسادات: کیا نفرت پھیلانے میں غیر ملکی ہاتھ ہے؟
👁️ 169 بار دیکھا گیا
برطانیہ میں فسادات: کیا نفرت پھیلانے میں غیر ملکی ہاتھ ہے؟
لندن (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/ڈی پی اے) برطانوی حکومت کے مطابق حکام یہ جانچ کررہے ہیں کہ کیا آن لائن غلط معلومات کو پھیلانے میں غیرملکی ریاستوں کا ہاتھ تھا،جس سے پرتشدد مظاہروں کو ہوا دینے میں مدد ملی۔
گزشتہ ہفتے شمالی انگلینڈ کے ساحلی شہر ساوتھ پورٹ میں ٹیلر سوئفٹ کی تھیم پر منعقدہ ایک پارٹی میں چاقو سے حملہ کرکے تین نابالغ لڑکیوں کو قتل اور پانچ مزید افراد کو زخمی کردیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ غلط معلومات پھیلائی گئی کہ مشتبہ قاتل ایک مسلم تارک وطن تھا۔
اس افواہ کے بعد برطانیہ کے دیگر قصبات اور شہروں میں بھی اسلام مخالف اور تارکین وطن مخالف گروپوں کے مظاہرے ہوئے اور مساجد، ہوٹلوں نیز تارکین وطن کے مکانات کو نشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں پولیس کے ساتھ پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔
برطانوی حکام نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو متنبہ کیا ہے کہ انہیں آن لائن غلط معلومات کو روکنے کے لیے مزید کام کرنا ہو گا۔
انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک ڈائیلاگ (آئی ایس ڈی) میں پالیسی اور ریسرچ کے ڈائریکٹر جیک ڈیوی کے مطابق ان واقعات میں آن لائن غلط معلومات کا سیلاب اور خود سوشل میڈیا فرموں کا کلیدی کردار رہا۔
انہوں نے خبررساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا،”اس اواخر ہفتہ پیش آنے والے خوفنا ک واقعات میں ان اطلاعات نے کتنا اہم رول ادا کیا ہے، ہم اس بات کوکم کرکے نہیں دیکھ سکتے۔”
حکومت نے اس کے جواب میں کہا کہ وہ یہ پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ جھوٹے پیغامات کو پھیلانے میں غیرملکوں نے کتنا موثر کردار ادا کیا ہے۔ خیال رہے کہ برطانیہ روس جیسے ملکوں پر برسو ں سے یہ الزام لگاتا رہا ہے کہ وہ سماج میں منافرت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا،”ہم نے آن لائن بوٹ سرگرمیاں دیکھی ہیں، جن میں ریاستی کرداروں کی شمولیت ہوسکتی ہے۔ ان میں سے کچھ میں غلط معلومات اورجھوٹی اطلاعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا،”واضح طورپر یہ ایسی چیز ہے جس کی جانچ کی جارہی ہے۔”
سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا الگوردم بھی ایک وجہ
جیک ڈیوی نے کہا کہ غلط معلومات نہ صرف ان لوگوں نے پھیلائی جو پریشانی پیدا کرنا چاہتے ہیں بلکہ خود سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ ان کے کاروباری الگوردم کی وجہ سے بھی پھیلی، جو انہوں نے اپنے آن لائن بیانیہ کو بڑھانے کے لیے ترتیب دیے ہیں۔
انہوں نے کہا،”آپ نے برطانیہ کے متعلق موضوعات کو ٹرینڈ کرتے ہوئے دیکھا ہوگا، آپ نے ساوتھ پورٹ کے لیے سرچ کے تحت غلط معلومات پھیلتے ہوئے دیکھا ہوگا۔ ”
تارکین وطن مخالف کارکن اسٹیفن یاگزلے، جو ٹامی رابنسن کے نام سے مشہور ہیں اور اسلام مخالف تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر غلط معلومات پھیلانے کے لیے مورد الزام ٹھہرایا جارہا ہے۔
اس وقت کی میڈیا رپورٹوں کے مطابق منافرت انگیز مواد پھیلانے پر ان کے اس میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، لیکن ایلون مسک کی طرف سے ٹوئٹر کو خریدلینے کے بعد ان کا اکاونٹ بحال کردیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C