04/May/2021

برکینیا فاسو: مسلح افراد کے حملے میں 24 افراد ہلاک

👁️ 26 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
برکینیا فاسو: مسلح افراد کے حملے میں 24 افراد ہلاک

برکینیا فاسو: مسلح افراد کے حملے میں 24 افراد ہلاک

اواگا دوگو (ڈیلی اردو) برکینیا فاسو کے مشرقی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کم از کم ایک درجن افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

علاقے کے گورنر کرنل سائیدو سانو نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ مشرقی علاقے کے صوبے کوموند جاری کے ایک گاؤں میں ہوا جس میں نیشنل ڈیفنس آف دی مدر لینڈ کے 2 رضاکار ممبران اور کم از کم ایک درجن دیہاتی ہلاک ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور متعدد غلہ گودام جلا دیے گئے ہیں مزید بتایا کہ مقامی صحت اور سماجی تشہیری مرکز میں بھی لوٹ مار کی گئی ہے اور ادویات لوٹ لی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کو ملزمان سے پاک کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے ، انہوں نے رہائشیوں سے چوکس رہنے اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر کام کرنے کا مطالبہ کیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C