بریکنگ نیوز : خاتون27سال کی طویل نیندسے جاگ گئی ،اب وہ کس حالت میں ہیں؟ حیران کن خبرآگئی
👁️ 73 بار دیکھا گیا
بریکنگ نیوز : خاتون27سال کی طویل نیندسے جاگ گئی ،اب وہ کس حالت میں ہیں؟ حیران کن خبرآگئی
ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں 1991 میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کومے میں جانے والی خاتون معجزانہ طور پر 27 سال بعد ہوش میں آ گئی ہیں. منیرہ عبداللہ حادثے کے وقت 32 برس کی تھیں‘ وہ اپنے بیٹے عمر کو سکول سے لینے جا رہی تھیں جب ان کی گاڑی کی ایک بس سے ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ان کے دماغ پر شدید چوٹیں آئی تھیں.
چار سالہ عمر ان کے ساتھ کار کی پچھلی نشست پر بیٹھے تھے‘بچے کو حادثے میں خراش تک نہیں آئی تھی کیونکہ ان کی والدہ نے انھیں اپنی گود میں سمیٹ لیا تھا.
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی منیرہ عبداللہ کے بردار نسبتی چلا رہے تھے‘وہ شدید زخمی ہو جانے کے بعد اپنے ہوش کھو بیٹھی تھیں لیکن گزشتہ سال جرمنی کے ایک ہسپتال میں انھیں دوبارہ ہوش آ گیا.
ان کے بیٹے عمر نے اپنی والدہ کی طویل بیماری کے بعد صحت یاب ہونے کے بارے میں پہلی مرتبہ بات کی ہے. عمر نے کہا کہ انہوں نے ان 27 برس میں ایک مرتبہ بھی امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا تھا کہ ایک دن ان کی والدہ صحت یاب ہوں گی اور آنکھیں کھولیں گی. انہوں نے کہا کہ اپنی والدہ کی بیماری کے بارے میں بات کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ وہ تمام لوگ جن کے عزیز اس حالت میں ہیں امید کا دامن نہ چھوڑیں.
انہوں نے کہا کہ حادثے کے وقت ان کی والدہ گاڑی کی پچھلی نشست پر ان کے ساتھ بیٹھی تھیں اور جب انہوں نے دیکھا کہ گاڑی بس سے ٹکرانے والی ہے تو انہوں نے جلدی سے مجھے اپنی آغوش میں لے لیا. انہوں نے کہا مجھے سر پر ہلکی سی چوٹ لگی لیکن میری والدہ کو کئی گھنٹوں تک ابتدائی طبی امداد بھی نہ مل سکی‘منیرہ عبداللہ کو آخر کار ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے بہتر علاج کے لیے انھیں لندن لے جایا گیا.
اس کے بعد انھیں واپس متحدہ عرب امارات کے شہر العین بھیج دیا گیا جہاں انھیں علاج کی غرض سے بہت سے ہسپتالوں میں لے جایا گیا. وہاں وہ کئی برس رہیں اور انھیں ٹیوب کے ذریعے غذا دی جاتی رہی اس دوران ان کی مسلسل مالش بھی کی جاتی رہی تاکہ ان کے پٹھے حرکت نہ کرنے کی وجہ سے کمزور نہ ہو جائیں. 2017 میں منیرہ کے علاج کے لیے متحدہ عرب کے ولی عہد کے فنڈ سے مالی مدد دینے کا فیصلہ کیا گیا اور انھیں جرمنی منتقل کر دیا گیا.وہاں ان کے متعدد آپریشن کیے گئے اور ان کی حالت بہتر کرنے کے لیے مخصوص دوائیں دی گئیں جس میں ان کو بیدار کرنے کی دوائیں بھی شامل تھیں.
ایک سال بعد ان کے بیٹے کا ہسپتال کے کمرے میں کسی وجہ سے جھگڑا ہوا جو بظاہر ان کی والدہ کے جسم میں حرکت کا باعث بناعمر نے بتایا کہ ہسپتال میں کوئی غلط فہمی پیدا ہو گئی تھی اور میری والدہ کو احساس ہوا کہ مجھے کوئی خطرہ ہے جس سے انھیں جھٹکا لگاوہ عجیب عجیب آوازیں نکال رہی تھیں اور میں ڈاکٹروں کو بلاتا رہا لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ معمولی بات ہے.
عمر نے کہا کہ اس واقع کے تین دن بعد ان کی خود کی نیند سے آنکھ کھل گئی اور انھیں ایسا لگا کہ انھیں کوئی آوازیں دے رہا ہے. یہ آوازیں میری والدہ دے رہی تھیں اور میرا نام پکار رہی تھیں میں خوشی سے جھوم اٹھا، برس ہا برس سے میں اس لمحے کا منتظر تھا اور میرا نام وہ پہلا لفظ تھا جو انہوں نے ہوش میں آنے کے بعد اپنی زبان سے ادا کیا. انھیں ابو ظہبی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ایسی بہت کم مثالیں ہیں کہ کوئی مریض اتنے عرصے بعد ہوش میں آیا ہو اور اگر ایسا ہوا بھی ہے تو اس کی مکمل صحت یابی میں بہت عرصہ لگا ہے.
برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مریضوں کے بارے میں یہ کہنا کہ وہ کب ہوش میں آئیں گے بہت مشکل ہے. فارمولا ون کے سابق عالمی چیمپئن مائیکل شوماکر کو فرانس میں سکیئنگ کرتے ہوئے سر پر چوٹ لگی تھی. انھیں چھ ماہ تک ڈاکٹروں نے بیہوشی کی حالت میں رکھا تھا جس کے بعد ان کے مزید علاج کے لیے انھیں سوئٹزرلینڈ منتقل کر دیا گیا تھا.
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2095 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C