بلوچستان: 11 جیلوں کے قیدیوں میں کورونا کیسز میں اضافہ
👁️ 121 بار دیکھا گیا
بلوچستان: 11 جیلوں کے قیدیوں میں کورونا کیسز میں اضافہ
کوئٹہ (ڈیلی اردو/آن لائن) بلوچستان کی جیلوں کے قیدیوں میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر آئی جی جیل خانہ جات نے صوبائی حکومت کو علیحدہ کورونا اسپیشل جیل وارڈ بنانے کی تجویز دے دی، جہاں صوبے بھر کی جیلوں میں کورونا میں مبتلا قیدیوں کو رکھا جائے گا۔
آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان ملک یوسف کے مطابق کوئٹہ، مستونگ اور ژوب کی جیلوں میں قیدیوں اور عملے میں کورونا کے کچھ کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد محکمہ جیل نے محکمہ صحت کو صوبے کی تمام گیارہ جیلوں کے قیدیوں اور عملے کا کورونا ٹیسٹ کرانے کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے۔
ملک یوسف نے بتایا کہ جیلوں میں کورونا کے پھیلاو کے خطرے کے پیش نظر تقریبا چار ماہ سے قیدیوں کی اپنے رشتہ داروں سے ملاقات بند ہے، جبکہ کسی بھی نئے قیدی کو کورونا ٹیسٹ کے بغیر جیلوں میں نہیں لیا جارہا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مجوزہ کورونا اسپیشل جیل وارڈ میں کورونا میں مبتلا قیدیوں کو پولیس اور محکمہ صحت کے عملے کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔ عدالتوں میں پیشی کے موقع پر قیدی اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کرتے ہیں جس کی وجہ سے کچھ جیلوں میں کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9114 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7404 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5121 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C