بلوچستان: خضدار کے علاقے وڈھ میں دستی بم پھٹنے سے بچہ ہلاک، 7 بچے زخمی
👁️ 84 بار دیکھا گیا
بلوچستان: خضدار کے علاقے وڈھ میں دستی بم پھٹنے سے بچہ ہلاک، 7 بچے زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع خضدار کے علا قے وڈھ میں دستی بم پھٹنے سے ایک بچہ ہلاک اور 7 بچے زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
https://twitter.com/Info_Balochistn/status/1714238091701981306?t=LjFYKXIWSq82lT1sc3qYfQ&s=19
ڈی ایس پی وڈھ عبدالمناف کے مطابق منگل کے روز خضدار کے قریب یہ واقعہ وڈھ کے علاقے زرچین میں پیش آیا جہاں مدرسے کے بچے دستی بم کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اس دوران ایک زور دار دھماکا ہوا۔
واقعے میں زخمی ہونے والے 8 بچوں کو وڈھ کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا البتہ دو شدید زخمیوں کو خضدار منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے چل بسا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
اب تک یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ بچوں کے ہاتھ دستی بم کیسے لگا تھا۔
واضح رہے کہ بلوچستان ایک عرصے سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا شکار ہے جس میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ سینکڑوں شہری جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔
رواں ماہ 8 اکتوبر کو کوئٹہ میں پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کے پروجیکٹ منیجر کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں منیجر ہلاک اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا تھا۔
گزشتہ ماہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس میں خودکش دھماکے میں پولیس افسر سمیت 70افراد ہلاک اور درجنوں شہری زخمی ہوگئے تھے۔
سٹی اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) محمد جاوید لہری نے کہا تھا کہ دھماکا ’خودکش‘ تھا اور بمبار نے خود کو ڈی ایس پی علی نواز گشکوری کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے دھماکے میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔
اس تمام صورتحال کے دوران یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں مینگل قبیلے کے دو حریف گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ دوبارہ شروع ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں کراچی۔کوئٹہ نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل اور ضلع میں معمولات زندگی متاثر ہو گئے تھے۔
مسلح افراد اس محاذ پر ڈیڑھ ماہ سے خندقوں میں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز قبائلی عمائدین کی معاونت کے ساتھ جنگ بندی کی کوششیں کر رہے ہیں۔
اس سے قبل جولائی کے آخر میں سروان قبیلے کے سربراہ نواب اسلم رئیسانی کی سربراہی میں ایک مصالحتی جرگے نے متحارب دھڑوں کے درمیان جنگ بندی کے لیے ثالثی کی، جس کے نتیجے میں جھڑپوں کا خاتمہ ہوا تھا۔
تاہم چند ہفتوں میں ہی دونوں گروپوں نے جنگ بندی معاہدہ توڑ دیا، جس پر نواب اسلم رئیسانی اور دیگر قبائلی عمائدین کی کوششوں سے اتفاق ہوا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بنوں : اغوا کیے گئے دو ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، ڈرون حملے میں دو افراد زخمی
21/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث 70 سے 80 فیصد افراد افغان شہری ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
21/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9162 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7446 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5237 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C