بلوچستان: دہشتگردانہ حملوں میں 4 افراد ہلاک
👁️ 353 بار دیکھا گیا
بلوچستان: دہشتگردانہ حملوں میں 4 افراد ہلاک
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان میں مختلف واقعات میں مجموعی طور پر چار افراد ہلاک ہو گئے۔ ضلع قلات کے علاقے منگوچر کی پہاڑی رینج بدرنگ میں دو افراد مردہ حالت میں ملے، جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔
علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی، علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال کے ایک اہلکار کے مطابق ہلاکت کی وجہ جسم پر متعدد گولیوں کے زخم تھے۔ بعدازاں مقتولین کی شناخت شیخری گاؤں کے رہائشی قطب علی اور ضلع قلات کے جوہان علاقے سے تعلق رکھنے والے علی محمد کے طور پر ہوئی۔
ادھر حب میں الگ الگ مسلح حملوں میں ایک خاتون اور ایک مرد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ایک خاتون پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ اسی طرح جیم کالونی میں ایک نوجوان کو بھی گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ دونوں مقتولین کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز زیارت میں سیکیورٹی فورسز نے ایک مشتبہ دہشت گرد حملہ ناکام بنایا اور 5 مسلح افراد کو گرفتار کیا۔ یہ گرفتاریاں زیارت ٹاؤن کے مضافات میں قائم چیک پوسٹ اسپیرہ راغلا پر عمل میں آئیں۔
زیارت کے ڈپٹی کمشنر ریاض داوڑ نے تصدیق کی کہ مشتبہ افراد افغانستان کے صوبہ قندھار سے تعلق رکھتے تھے۔ ان سے قبضے میں 11 دستی بم، 3 سب مشین گنز، 2 ایم-4 رائفلیں، ایک گرینیڈ لانچر، بھاری مقدار میں گولا بارود، کمیونیکیشن کا سامان، ایک موٹرسائیکل اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے متعلق لٹریچر برآمد ہوا۔
بلوچستان کے وزیراعلیٰ ثنا اللہ بگٹی نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا اور کہا کہ “سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی اور بلوچستان کے عوام کے تحفظ کے لیے ان کی قربانیاں ہمارا فخر ہیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 5 سالوں کے دوران 4317 اہلکار ہلاک، پاکستانی وزیر دفاع
16/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2091 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C