بلوچستان: رواں سال کے دوران تشدد کے واقعات میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 240 افراد ہلاک
👁️ 33 بار دیکھا گیا
بلوچستان: رواں سال کے دوران تشدد کے واقعات میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 240 افراد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان سال 2023 میں بھی گزشتہ دو دہائیوں کی طرح بدامنی کی لپیٹ میں رہا۔بلوچستان میں ہونے والے بم دھماکوں، فائرنگ ،ٹارگٹ کلنگ، راکٹ حملوں سیمت دہشتگردی کے 354 واقعات میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 240 افراد لقمہ اجل بنے۔ سیکڑوں زخمی بھی ہوئے جبکہ املاک کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔
سال 2023 تلخ یادیں لیکر رخصت ہو رہا ہے، اس سال بھی گزشتہ سالوں کی طرح دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے عام شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بناتے رہے۔
کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگرعلاقوں میں بدامنی کے 354 واقعات نے فضا کو سوگوار بنائے رکھا،مستونگ میں عید میلادالنبیؐ کے جلوس کے شرکاء کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
سال بھر میں مختلف علاقوں میں مزید 4 خودکش حملے، 48 بم دھماکے، ٹارگٹ کلنگ کے 73، فائرنگ کے 62، بارودی سرنگ پھٹننے کے 3 اور 35 راکٹ فائر کرنے کے واقعات ہوئے جن میں مجموعی طورپر سکیورٹی فورسز کے 123 اہلکار ہلاک اور 159 زخمی ہوئے، ان واقعات میں 117 شہری بھی ہلاک اور 230 زخمی ہوئے۔
دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے سے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے شب و روز مصروف ہیں۔
قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے اہلکار جہاں امن کی بحالی کے لئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں وہیں انہوں نے بےشمار دہشت گردی کے واقعات کو ناکام بھی بنایا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 227 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8868 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2485 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C