19/March/2025

بلوچستان: قلات میں مسلح افراد کا موٹروے پولیس پر حملہ، اسلحہ اور گاڑیاں چھین لیں

👁️ 49 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: قلات میں مسلح افراد کا موٹروے پولیس پر حملہ، اسلحہ اور گاڑیاں چھین لیں

بلوچستان: قلات میں مسلح افراد کا موٹروے پولیس پر حملہ، اسلحہ اور گاڑیاں چھین لیں

کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے موٹروے پولیس کے اہلکاروں سے ’اسلحہ اور گاڑیاں چھیننے‘ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

قلات میں انتظامیہ کے ایک اہلکار نے فون پر برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ ضلع کے علاقے منگیچر کے قریب پیش آیا۔

اہلکار نے بتایا کہ موٹروے پولیس کے اہلکار منگیچر کے قریب کوئٹہ کراچی ہائی وے پر معمول کے فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ وہاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چھ افراد آئے اور انھوں نے ان پر اسلحہ تان لیا۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ اس کے بعد مزید سات سے آٹھ مسلح افراد وہاں آئے اور موٹروے پولیس کے اہلکاروں سے دو کلاشنکوف، چار پستولیں، چار موبائل اور دو ٹوڈی کاریں چھین کر لے گئے۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ اس بات کا تعین ہونا باقی ہے کہ موٹروے پولیس کے اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے والے کون تھے۔ انتظامیہ کے اہلکار نے بتایا کہ اس واقعے کا مقدمہ لیویز تھانہ منگیچر میں درج کیا گیا ہے۔

تاحال اس واقعے کے ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رواں سال کے دوران سکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C