بلوچستان: مچھ جیل اور ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر دہشت گردوں کا حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ
👁️ 45 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مچھ جیل اور ایف سی ہیڈ کوارٹرز پر دہشت گردوں کا حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ بلوچستان کے شہر مچھ میں پیر کی شب کئی علاقہ مکینوں نے دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سننے کی تصدیق کی ہے۔
بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان محمد اچکزئی نے بھی مچھ میں دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قریبی پہاڑوں سے چند راکٹ فائر کیے گئے۔ ایک ٹویٹ میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
مچھ سے تعلق رکھنے والے سیاسی اور سماجی رہنما فاروق عزیز کرد نے فون پر رابطہ کرنے پر بتایا کہ انھوں نے تین سے زائد دھماکوں کی آوازیں سنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکوں کے ساتھ ہی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جو کہ رات گئے تک جاری رہا۔
انھوں نے بتایا کہ ایک گولہ ان کے گھر کے قریب گرا جس سے ان کے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔
مچھ سے تعلق رکھنے والے ایک اور شہری قاضی فہیم نے بتایا کہ انھوں نے تین سے چار دھماکوں کی آوازیں سنیں جن کی شدت بہت زیادہ تھی۔
انھوں نے بتایا کہ انھوں نے پہلے دھماکے کی آواز نو بج کر 27 منٹ پر سنی۔ رات کے سوا 12 بجے جب ان سے رابطہ ہوا تو ان کا کہنا تھا ابھی تک فائرنگ کی آوازیں آ رہی ہیں۔
دھماکوں اور فائرنگ سے مچھ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
اس حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔
مچھ کوئٹہ سے اندازاً 60 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ تاریخی مچھ جیل بھی اسی شہر میں واقع ہے۔
مچھ درہ بولان کا علاقہ ہے جو کہ انتظامی لحاظ سے ضلع کچھی کا حصہ ہے۔ بولان کا شمار بلوچستان کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جو مسلح شورش سے متاثر رہے ہیں۔
سکیورٹی فورسز کا مچھ میں سرچ آپریشن جاری، جان اچکزئی
بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعت جان اچکزئی نے کہا کہ دہشتگردوں نے دو، تین سمت سے راکٹ فائر کیے لیکن سکیورٹی فورسز چوکس تھے اور اُن کی کارروائی پسپا کر دی گئی۔
سما ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’وہ (دہشتگرد) جہاں بھی پہاڑوں میں چھپے ہیں انھیں صبح تک ختم کر دیا جائے گا۔‘
وہ مزید کہتے ہیں کہ دہشتگردوں نے سوشل میڈیا پر آپریشن کا پروپیگنڈا کیا مگر ان کی یہ کوشش ناکام بنائی گئی۔ ’سکیورٹی اداروں نے ثابت کیا چند دہشتگرد ہماری فائر پاور اور مشین کا کوئی میچ نہیں۔‘
جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے مچھ میں سرچ آپریشن جاری ہے اور صبح تک صورتحال کلیئر ہوجائے گی۔
سکیورٹی فورسز نے مچھ میں دہشتگردوں کے تین حملوں کو ناکام بنایا، جان اچکزئی
صوبہ بلوچستان کے نگران وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ضلع بولان کے علاقے مچھ میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے تین کوآرڈینیٹڈ حملوں کو ناکام بنایا ہے۔
ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں جان اچکزئی نے کہا کہ یہ حملے اسلم اچھو گروپ سے منسلک دہشتگردوں نے کیے تاہم ان میں سکیورٹی فورسز کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی تنصیبات کو کوئی نقصان پہنچا۔
In Maach, the security forces have successfully thwarted three coordinated attacks carried out by terrorists affiliated with the Aslam Acho group. Fortunately, no damage was inflicted on any installations, and there were no casualties among our security forces.
The terrorists…
— Jan Achakzai / جان اچکزئی (@Jan_Achakzai) January 29, 2024
انھوں نے کہا کہ ’دہشتگرد واپس جا چکے ہیں اور ہماری سکیورٹی فورسز متحرک ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس خطرے سے صبح تک نمٹ لیا جائے گا۔‘
اس سے قبل ایکس پر ایک بیان میں جان اچکزئی نے کہا تھا کہ مچھ کے پہاڑی علاقے میں راکٹ فائر کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے تاہم اب تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں۔ انھوں نے کہا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں۔
ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان کے نگران وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ حالات قابو میں ہیں اور سوشل میڈیا پر کیے جانے والوں دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 21 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 192 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3419 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C