بلوچستان میں دہشت گردی کی نئی لہر، مچھ میں 7 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، پشین، گوادر اور خضدار میں حملے
👁️ 102 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں دہشت گردی کی نئی لہر، مچھ میں 7 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، پشین، گوادر اور خضدار میں حملے
کوئٹہ (ڈیلی اردو رپورٹ) بلوچستان ایک بار پھر دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، جہاں مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بم دھماکوں کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ بعض علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ تباہی کو روک لیا۔
مچھ، ضلع کچھی
ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ایک دیسی ساختہ بم (IED) سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب قافلہ معمول کی گشت پر تھا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جس کے نتیجے میں 7 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، جبکہ شہید اہلکاروں کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کی گئیں۔ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے۔
گوادر
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بھی ایک دہشت گرد حملہ پیش آیا جہاں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں دو سپاہی زخمی ہو گئے۔
دھماکہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پشین
ضلع پشین میں دہشت گردوں نے پولیس کو نشانہ بنایا۔ نامعلوم مسلح افراد نے سب انسپکٹر زین الدین ترین کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ وہ اس وقت گشت پر تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے اور قاتلوں کی تلاش جاری ہے۔
خضدار
ضلع خضدار میں لیویز فورس نے ایک بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ روٹین گشت کے دوران مشتبہ موٹر سائیکل سے 10 کلو گرام وزنی دیسی ساختہ بم برآمد کیا گیا۔ فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
حکام کے مطابق اگر یہ بم پھٹتا تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو سکتا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان
24/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک
24/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، پاسدران انقلاب کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26395 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15632 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11932 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9289 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7544 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5509 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C