بلوچستان: نصیر آباد میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی
👁️ 291 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نصیر آباد میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو )پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں دستی بم کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں قومی شاہراہ پر پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق نصیر آباد میں قومی شاہراہ پر دوران گشت پولیس موبائل پر بلوچ بلوچ عسکریت پسندوں نے دستی بم سے حملہ کر دیا، حملے کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیے جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ( ایم ایس ) سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی ڈاکٹر نصیر احمد عمرانی نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمیوں کو سول ہسپتال لایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اس سے قبل ضلع نصیر آباد کے علاقے نوتال میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بھی بلوچ عسکریت پسندوں نے حملہ کیا۔
اس علاقے کے پولیس کے ایس ایچ او بشیر احمد نے بتایا کہ حملہ چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرین کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں نے جوابی کاروائی کی جس سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ ریپبلکن گارڈز نے قبول کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4560 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C