بلوچستان: نوشکی کے ڈی ایس پی محمد یوسف ریکی کی لاش برآمد
👁️ 345 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی کے ڈی ایس پی محمد یوسف ریکی کی لاش برآمد
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع نوشکی سے اغوا ہونے والے پولیس افسر محمد یوسف ریکی کی لاش ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ سے برآمد ہوگئی ہے۔
محمد یوسف ریکی گذشتہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب نوشکی سے کوئٹہ کی جانب سفر کے دوران گرگینہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کیے گئے تھے۔ وہ نوشکی میں ڈی ایس پی کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے اہلکار خلیل احمد کے مطابق، ہلاک کیے جانے کے بعد اغوا کاروں نے ان کی لاش مستونگ کے علاقے میں ہی چھوڑ دی تھی۔ لاش کو بعد میں کوئٹہ منتقل کر کے فیاض سُنبل پولیس لائن میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، صوبائی وزرا، کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم خان، انسپیکٹر جنرل پولیس محمد طاہر سمیت دیگر سویلین اور فوجی حکام نے شرکت کی۔
تاحال کسی گروہ نے ڈی ایس پی یوسف ریکی کے اغوا یا ہلاکت کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مستونگ پولیس کے ایک اور ڈی ایس پی حمزہ رفیق کو بھی نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا، تاہم تین دن بعد انہیں بازیاب کر لیا گیا۔
اسی علاقے میں حال ہی میں نامعلوم مسلح افراد نے سات مزدوروں کو بھی اغوا کیا، جو ایک زیر تعمیر سرکاری عمارت پر کام کر رہے تھے۔ اغوا کے محرکات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4560 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2450 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C