08/May/2025

بلوچستان: چاغی میں فائرنگ، پاک فضائیہ کے دو اہلکار ہلاک

👁️ 81 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: چاغی میں فائرنگ، پاک فضائیہ کے دو اہلکار ہلاک

بلوچستان: چاغی میں فائرنگ، پاک فضائیہ کے دو اہلکار ہلاک

واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے کلی داؤدی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک فضائیہ کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بدھ کے روز اس وقت پیش آیا جب دونوں اہلکار اپنی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد واپس جا رہے تھے۔ اچانک حملے میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

ڈیلی اردو کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت محمد طاہر ولد طارق محمود سکنہ کہوٹہ، راولپنڈی اور محمد شفیق ولد امیر خان سکنہ ضلع تلہ گنگ کے طور پر ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واقعے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، تاہم ابتدائی شواہد دہشت گردی کا عنصر ظاہر کرتے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C