بلوچستان: چمن میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی ریلی کے قریب دھماکا، 7 افراد ہلاک، 14 زخمی
👁️ 35 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چمن میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی ریلی کے قریب دھماکا، 7 افراد ہلاک، 14 زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو/وی او اے ) پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں بم دھماکے میں کم ازکم سات افراد ہلاک جب کہ 14 زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ چمن کے مرغی بازار میں نمازِ جمعہ کے بعد اس وقت ہوا جب جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کی فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی جا رہی تھی۔
دھماکے کے بعد علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا۔ دوسری جانب ریسکیو ٹیموں نے زخمی افراد کو سول ہسپتال چمن منتقل کیا۔
ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا تھا۔
فلسطینیوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلی میں جے یو آئی نظریاتی کے رہنما قادر لونی اور قاری مہر اللہ سمیت کئی اہم رہنما شریک تھے۔ البتہ رہنما اس واقعے میں محفوظ رہے۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس پی) چمن جعفر خان نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بتایا کہ چمن میں مرغی بازار میں عید گاہ کے قریب دھماکہ ہوا جس میں جمعیت علماٴ اسلام کے کارکنوں اور عام شہریوں سمیت سات افراد ہلاک ہوئے۔ جب کہ 14 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ایس پی جعفر خان کے مطابق دھماکے میں چار کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا جس کا نشانہ ریلی میں شامل رہنما تھے۔ البتہ وہ اس دھماکے میں محفوظ رہے۔
بلوچستان کے وزیرِ داخلہ میر ضیا لانگو نے چمن میں ساجد خان مہمند روڈ پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کی۔
ایک بیان میں میر ضیا لانگو نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
ادھر ترجمان حکومتِ بلوچستان لیاقت شاہوانی نے ایک بیان میں چمن میں یومِ یکجہتیٴ فلسطین ریلی کے قریب دھماکے کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ زخمیوں کی نگہداشت کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں موٹر سائیکل میں نصب ایک بم دھماکے میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11813 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9108 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5099 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C