بلوچستان: کوئٹہ میں دھماکا، 4 بچوں اور پولیس اہلکار سمیت 9 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک
👁️ 30 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں دھماکا، 4 بچوں اور پولیس اہلکار سمیت 9 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے زرغون روڈ پر ہسپتال کے باہر کچرے کے ڈھیر میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں چار بچوں، ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔
ایس ایس پی آپریشن کے مطابق پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، دھماکے میں زخمی افراد کو کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشن جواد طارق نے بتایا کہ دھماکا خیزمواد کچرے میں رکھا گیا تھا، کچرہ چننے والے بچے کچرہ چن رہے تھے کہ دھماکا ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکا سیکیورٹی لیپس نہیں ہے، کچر۱ کئی روز سے پڑا تھا، مزید کہا کہ الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیےگئے۔
ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران نے بتایا کہ زرغون روڈ پر ہونے والے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اور بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے، دھماکے کے نتیجے میں 9 زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے جن میں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹراما سینٹر میں داخل زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں، ٹراما سینٹر میں غیر ضروری رش سے اجتناب کیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8867 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2484 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C