12/April/2026

بلوچستان: کوئٹہ میں فائرنگ، شیعہ ہزارہ برادری کے 2 افراد ہلاک، 3 زخمی

👁️ 293 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: کوئٹہ میں فائرنگ، شیعہ ہزارہ برادری کے 2 افراد ہلاک، 3 زخمی

بلوچستان: کوئٹہ میں فائرنگ، شیعہ ہزارہ برادری کے 2 افراد ہلاک، 3 زخمی

واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔

 

مقامی ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح خریداری کے لیے جانے والے ہزارہ سبزی فروشوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

 

ہلاک ہونے والوں کی شناخت حاجی موسیٰ اور احمد علی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں چمن علی، جعفر علی اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

 

واقعے کے خلاف احتجاجاً ہزارہ برادری کے نوجوانوں نے مغربی بائی پاس کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

 

دوسری جانب اس حملے کی ذمہ داری عالمی شدت پسند تنظیم داعش کے ذیلی گروہ اسلامک اسٹیٹ پاکستان نے قبول کر لی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C