بلوچستان: کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر دھماکا، سکیورٹی اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
👁️ 45 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر دھماکا، سکیورٹی اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے اور سیکیورٹی اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سریاب روڈ نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سڑک کے کنارے نصب تھا جس کے پھٹنے سے ایک سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو ٹیمز جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے ایک بیان میں بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
انہوں نے قمبرانی روڈ بشیر چوک کے قریب ہونے والے بم دھماکا کی مذمت کی اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا کی۔
ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے ہسپتالوں کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی دھماکے کی مذمت
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نےکوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، کسی کو بھی صوبے کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے فول پروف سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات کیے جائیں ساتھ ہی زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔
خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان کئی برسوں سے بدامنی کا شکار ہے اور یہاں اکثر سیکیورٹی فورسز پر حملے، دھماکے سمیت تخریب کاری کے مختلف واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔
چند روز قبل ہی ضلع چمن میں یومِ یکجہتی فلسطین کے موقع پر نکالی گئی ایک ریلی پر ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔
28 اپریل کو ضلع قلعہ عبداللہ میں ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ 21 تاریخ کو کوئٹہ کے سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہوئے بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے تھے۔
جس کے بارے میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ ہوٹل پارکنگ میں ہونے والا دھماکا خود کش تھا جس کے لیے 60 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔
قبل ازیں رواں برس فروری میں کوئٹہ میں ڈی سی آفس کے قریب انسکومب روڑ پر بم دھماکے سے 2 افراد ہلاک اور 5 شہری زخمی ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4613 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3302 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2126 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C