بلوچستان: کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پنجاب کے 6 مزدور ہلاک، 2 زخمی
👁️ 29 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پنجاب کے 6 مزدور ہلاک، 2 زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو/وی او اے) بلوچستان کے ضلع کیچ کے صدر مقام تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چھ مزدور ہلاک جب کہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تربت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں اس وقت پیش آیا جب مزدور مقامی ٹھیکیدار کے گھر میں سو رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے مکان میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی۔
واقعے میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کا تعلق پاکستان کے صوبۂ پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔ ہلاک مزدوروں کی لاشوں اور زخمیوں کو تربت کے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مزدور تعمیراتی کام کے لیے تربت میں مقامی ٹھیکیدار نصیر کے گھر میں قیام پذیر تھے۔
پولیس نے واقعے کی مزید تفیش شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
تربت پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کی شناخت رضوان، شہباز، وسیم، شفیق احمد، محمد نعیم اور سکندر کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں میں غلام مصطفیٰ اور توحید شامل ہیں۔
ادھر نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے مزدوروں کی ہلاکت کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تربت کے پولیس افسر معطل
نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے تربت کے سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس پی کو معطل کرتے ہوئے ان کی جگہ سینئر پولیس افسر کو تعینات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر مزدوروں کی میتوں اور زخمیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
میر علی مردان ڈومکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال کو بہتر بنایا جائے، اگر مستقبل میں ایسا کوئی بھی واقعہ پیش آیا تو متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بنوں : اغوا کیے گئے دو ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، ڈرون حملے میں دو افراد زخمی
21/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث 70 سے 80 فیصد افراد افغان شہری ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
21/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9162 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7446 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5236 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C