بنوں: عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکار کو اغوا کر لیا، گھر کو آگ لگا دی
👁️ 174 بار دیکھا گیا
بنوں: عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکار کو اغوا کر لیا، گھر کو آگ لگا دی
بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سی ٹی ڈی پولیس اہلکار قدیر کو مسلح عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا ہے۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق واقعہ ڈوگر عمر زئی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے پہلے قدیر کے گھر کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں گھر کے تین کمرے اور اندر موجود ساز و سامان مکمل طور پر جل گئے۔ تقریباً 40 سے 50 مسلح عسکریت پسندوں نے گھر میں داخل ہو کر یہ کارروائی کی۔
پولیس کانسٹیبل قدیر ولد نور زادہ ڈوگر عمر زئی کا رہائشی تھا اور سی پیک پولیس چوکی پر تعینات تھا۔
کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے "گیدڑ گروپ ڈومیل" نے پولیس کانسٹیبل قدیر کی اغوا کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
اغوا کے بعد اسے ڈومیل کے علاقے اکبر علی خان کلے کے جنگل میں منتقل کیا گیا، جبکہ مسلح افراد نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی اطلاع بھی پوسٹ کی۔
پولیس نے فوری کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغوی کو بازیاب کرانے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C