21/March/2025

بنوں میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک، کمسن بیٹا زخمی

👁️ 55 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک، کمسن بیٹا زخمی

بنوں میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک، کمسن بیٹا زخمی

بنوں (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں شدت پسندوں نے فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل نصراللہ کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کا کمسن بیٹا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ بنوں تھانہ ہوید کی حدود کے علاقے درے خلے میں پیش آیا۔ پولیس اہلکار تھانہ ککی میں ڈرائیور کے طور پر تعینات تھا۔ حملے کے بعد لاش اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس اور مقامی افراد نے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

خیبر: فائرنگ کے دو واقعات میں دو افراد زخمی

قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

برقمبرخیل اور شلوبر کے علاقوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا، جبکہ دوسرے واقعے میں نوجوان کو زخمی کیا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ پولیس تفتیش کر رہی ہے، تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C