بنوں میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں انٹیلیجنس افسر اور ریٹائرڈ پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 61 بار دیکھا گیا
بنوں میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں انٹیلیجنس افسر اور ریٹائرڈ پولیس اہلکار ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کے ایک سب انسپکٹر اور ایک ریٹائرڈ پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پہلا واقعہ ہوید روڈ پر پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار دو مسلح دہشت گردوں نے انٹیلیجنس بیورو کے سب انسپکٹر سلطان نیاز پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سلطان نیاز موقع پر ہلاک جبکہ ان کا بھائی شہاب زخمی ہو گیا۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسرا واقعہ بنوں کے علاقے گاؤں ممش خیل میں پیش آیا جہاں شدت پسندوں نے فائرنگ کرکے ریٹائرڈ پولیس اہلکار میاں حبیب اللہ شاہ کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی نوعیت اور ممکنہ تعلقات کے پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1902 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C