بنوں میں فوجی چھاونی پر خودکش حملوں میں 30 افراد ہلاک، 41 زخمی، متعدد کی حالت تشویشناک
👁️ 59 بار دیکھا گیا
بنوں میں فوجی چھاونی پر خودکش حملوں میں 30 افراد ہلاک، 41 زخمی، متعدد کی حالت تشویشناک
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے پختونخوا کے ضلع بنوں میں چھاؤنی کے علاقے میں دو خودکش دھماکوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے جبکہ 41 افراد زخمی ہیں۔
حکام کے مطابق دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دور دراز کے علاقوں میں مکانات اور مساجد کو نقصان پہنچا جس میں عام شہریوں کا جانی نقصان ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چھاؤنی کے اندر لے جانے کی کوشش کی تاہم ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں میں سے کچھ کو چھاؤنی میں داخلے کی کوشش کے دوران نشانہ بنایا۔
ان دھماکوں کے نتیجے میں چھاؤنی کے قریب واقع دیہات کوٹ براڑہ کو زیادہ نقصان پہنچا ہے جہاں مکانات منہدم ہوئے ہیں۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہے۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
مقامی صحافی نے بتایا کہ آدھا گھنٹہ دو طرفہ فائرنگ ہوئی جس کے بعد علاقے میں اعلانات شروع ہوئے کہ کوٹ براڑہ، کوٹ دائم اور کوٹ عادل کے علاقے میں بڑی تباہی ہوئی ہے۔ اعلانات ہوتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا ہسپتال میں قیامت خیز مناظر دیکھنے کو ملے، دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ افطاری کے لیے بیٹھے تھے اہل علاقہ کے مطابق دھماکے ایسا تھا جیسے اپنے ہی گھر میں ہوئے ہوں۔
سیکورٹی فورسز کے عہدیداروں کا کہنا ھے کہ کینٹ چھاونی پر دو خودکش بمباروں کے ذریعے عسکریت پسندوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ھے اور چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
سرکاری طور پر سیکورٹی فورسز عہدیداروں نے خودکش دھماکوں کی تصدیق کی ھے مگر ان دھماکوں میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔
تاہم ڈویژنل ہیڈکوارٹر اور خلیفہ گل نواز ہسپتالوں کے عہدیداروں نے اب تک ان دھماکوں کے نتیجے میں بارہ افراد کی ہلاکت اور تیس سے زیادہ زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔کینٹ کے ارد گرد عمارتیں منہدم ہونے کے نتیجے میں خواتین اور بچے سمیت 12 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
بنوں ایم ٹی آئی کے ترجمان محمد نعمان نے بتایا ہے کہ شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری انکوائری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث دہشت گرد اپنے مکمل منصوبے میں کامیاب نہ ہو سکے اور تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ دھماکوں کی شدت کے باعث قریبی مسجد کی چھت گرنے سے نمازیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ شدت پسندوں کی تعداد 12 سے 14 تھی، جائے وقوعہ پر ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے نہ آسکیں البتہ قریبی علاقے میں تباہی مچی ہے آخری اطلاعات تک لاشیں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالنے کا کام جاری تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا ارادہ ہے کہ جب تک تمام خارجیوں کا صفایا نہیں کر دیا جاتا کلیرنس آپریشن جاری رہے گا۔
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے جاری کردہ بیان میں کہا ھے کہ دھماکوں کے باعث کینٹ سے ملحقہ عمارتوں کی چھتیں گر گئی ہیں انکے بقول سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی سے دہشتگرد حملے میں ناکام رہے اور تمام حملہ آوروں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ دھماکوں کے نتیجے میں قریبی مسجد کی چھت گرنے سے نمازیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے۔
ادھر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے اپنے ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حافظ گل بہادر گروپ کے ذرائع کے مطابق مذکورہ حملہ لال مسجد اور جامعہ حفصہ پر جاری ریاستی اداروں کے مظالم کے انتقام کے طور پر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لال مسجد اور جامعہ حفصہ سمیت تمام مظلومین کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ پر کئے جانے والے مظالم کا بھرپور انتقام لیا جائے گا، اور ریاست بدمعاشوں کو خبر دار کیا کہ وہ اپنے انجام کے لیے تیار رہیں۔
دوسری جانب بنوں کینٹ خودکش حملوں کی ذمہ داری جیش فرسان محمد نامی شدت پسند تنظیم نے قبول کر لی ہے اس تنظیم کا تعلق کالعدم گروپ حافظ گل بہادر سے ہے۔
واضح رہے کہ بنوں کینٹ پر گزشتہ برس جولائی میں بھی حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے کے حوالے سے فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آرنے بتایا تھا کہ بنوں کینٹ پر 10 دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جو جوابی کارروائی میں مارے گئے۔
بیان کے مطابق دہشت گردوں نے باردو سے بھری گاڑی کینٹ کی دیوار سے ٹکرائی تھی جس کے باعث فوج کے آٹھ اہلکار اور تین شہری ہلاک ہوئے تھے۔ پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ حملہ پاکستانی طالبان کے حافظ گل بہادر گروپ نے کیا تھا۔
اس رپورٹ میں شامل کچھ مواد برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی اور وائس آف امریکا سے لیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4576 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2460 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C