بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، تحریک طالبان پاکستان کا ٹارگٹ کلر ہلاک
👁️ 57 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، تحریک طالبان پاکستان کا ٹارگٹ کلر ہلاک
ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سٹی ٹی ڈی اور بنوں پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا ٹارگٹ کلر ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جمعرات کے روز علاقہ ٹاون شپ کی حدود میں ٹارگٹ کلر کی ساتھی کے ساتھ موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی جس پر سی ٹی ڈی اور بنوں پولیس نے آپریشن شروع کیا جس کے دوران دہشت گردوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس میں ٹارگٹ کلر کی طرف سے ہینڈ گرنیڈ بھی پھینکا گیا اور ساتھ ہی ساتھ فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
پولیس پارٹی نے بھی جوابی فائرنگ کی اور کافی فائرنگ کے بعد علاقے میں سرچ اپریشن کرکے ایک دہشت گرد ہلاک شدہ پایا گیا جس کی شناخت سلمان ولد محمد رحیم سکنہ سپینہ تنگی ڈومیل سے ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر کے قبضہ سے ایک عدد ہینڈ گرنیڈ اور 9 ایم ایم پستول بمعہ فیٹ میگزین اور ایک میگزین جیب سے برآمد ہوئی۔ واضح رہے کہ ٹارگٹ کلر کانسٹیبل نقیب اللہ کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا اور سی ٹی ڈی بنوں کو مطلوب تھا اسی طرح بنوں پولیس کو بھی متعدد مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C