بنوں: پاکستانی طالبان کے حملوں میں پولیس حوالدار ہلاک، سپاہی سمیت 4 بچے زخمی
👁️ 309 بار دیکھا گیا
بنوں: پاکستانی طالبان کے حملوں میں پولیس حوالدار ہلاک، سپاہی سمیت 4 بچے زخمی
بنوں (ڈیلی اردو ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں میران شاہ روڈ پر باران شاہ پل کے قریب پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملے میں حوالدار دوست محمد خان ہلاک اور سپاہی شمیم خان زخمی ہو گئے۔
بنوں پولیس کے ترجمان کاشف نواز خان کے مطابق اتوار دوپہر پولیس پارٹی تلاشی آپریشن کر رہی تھی کہ اچانک بارودی سرنگ (آئی ای ڈی) دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی، جس کے بعد دہشت گرد بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور پہاڑی علاقوں کی طرف فرار ہو گئے۔ باقی اہلکار محفوظ رہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
بنوں میں کواڈ کاپٹر حملے میں چار بچے زخمی
دوسری جانب اتوار کی شام خدری مامند خیل علاقے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کواڈ کاپٹر نے ایک گھر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چار بچے زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمی بچوں کی عمریں 8 سے 13 سال کے درمیان ہیں اور انہیں ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمی بچوں کی شناخت مامون، معصوم، سلمان اور مہمان کے نام سے ہوئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3272 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C