بنگلادیش کی مسجد میں دھماکا، 24 نمازی ہلاک
👁️ 106 بار دیکھا گیا
بنگلادیش کی مسجد میں دھماکا، 24 نمازی ہلاک
ڈھاکا (ڈیلی اردو) بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی جامع مسجد میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 24 نمازی ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے شہر نارائن گنج کی ایک مسجد میں زور دار دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اُٹھی، دھماکا اتنا شدید تھا کہ نہ صرف مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ آس پاس کی عمارتیں بھی لرز گئیں۔
دھماکے میں شدید زخمی 38 نمازیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں 24 نمازیوں کی ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی جبکہ 25 زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زیادہ تر زخمی بری طرح جھلس گئے۔
ڈھاکا پولیس کے ایک اہلکار زید العالم کے مطابق مسجد میں دھماکے کا یہ واقعہ بنگلہ دیشی دارالحکومت کے نواح میں نارائن گنج نامی علاقے کی بیت الصلاة جامع مسجد میں جمعے کی شب پیش آیا۔ دھماکے کے وقت درجنوں افراد عشا کی نماز کے لیے جمع تھے۔
دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتيش میں انکشاف ہوا ہے کہ مسجد کے زیر زمین پائپ لائن سے گیس کا اخراج ہو رہا تھا اور اسی اخراج کے باعث دھماکا ہوا جب کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی مسجد کی لائٹیں بند کیں ایئر کنڈیشنر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔
صوبائی حکومت نے مسجد میں دھماکے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور مسجد کی تعمیر نو کا حکم جاری کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 17 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، ایک بھارتی شہری ہلاک، 70 زخمی
03/June/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3192 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C