بونڈائی بیچ: یہودی تقریب پر حملے کی کئی ماہ تک منصوبہ بندی، آسٹریلوی پولیس کا انکشاف
👁️ 216 بار دیکھا گیا
بونڈائی بیچ: یہودی تقریب پر حملے کی کئی ماہ تک منصوبہ بندی، آسٹریلوی پولیس کا انکشاف
سڈنی (ڈیلی اردو) آسٹریلوی پولیس نے پیر کو جاری کردہ دستاویزات میں انکشاف کیا ہے کہ سڈنی کے بونڈائی بیچ پر کیے جانے والے حملے میں 15 افراد کو ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم نوید اکرم نے اپنے والد ساجد اکرم کے ساتھ کئی ماہ تک دہشت گردانہ منصوبہ بندی اور تربیت حاصل کی۔
پولیس کے مطابق حملہ نہایت منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا اور دونوں نے اس کی "وجوہات" بیان کرنے کے لیے ویڈیو بھی ریکارڈ کی، جو عدالت میں پیش کی گئی۔ 14 دسمبر کو ہونے والے حملے میں نوید اکرم زخمی ہوا جبکہ اس کے والد ہلاک ہو گئے تھے۔
ملزم اور اس کے والد نے حملے کا آغاز بونڈائی بیچ پر سالانہ یہودی تقریب کے دوران چار دیسی ساختہ بم پھینک کر کیا، تاہم یہ بم پھٹ نہ سکے۔ پولیس کے مطابق یہ بم آئی ای ڈیز کے زمرے میں آتے ہیں، جن میں تین ایلومینیم پائپ بم اور ایک ٹینس بال بم شامل تھا، جس میں دھماکہ خیز مواد، بارود اور اسٹیل کی چھوٹی گولیاں موجود تھیں۔
نوید اکرم پر مجموعی طور پر 59 الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں 15 قتل، 40 زخمی افراد سے متعلق الزامات، تین جان سے مارنے کی نیت سے نقصان پہنچانے اور ایک دہشت گردی کے جرم کا الزام شامل ہے۔
یہ حملہ ہنکا تہوار کے آغاز پر کیا گیا، اور اسے 1996 میں تسمانیہ میں پیش آنے والے قتل کے بعد آسٹریلیا میں بدترین فائرنگ واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق نوید اکرم کے فون سے حاصل شدہ ویڈیوز میں وہ اور اس کا والد اپنے سیاسی اور مذہبی خیالات بیان کرتے اور حملے کے جواز کو سمیٹتے دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو میں دونوں "صیہونیوں کے اقدامات کی مذمت" کرتے اور داعش سے منسلک مذہبی نظریے کی پیروی ظاہر کرتے ہیں۔
اکتوبر میں بنائی گئی ایک اور ویڈیو میں انہیں شاٹ گنز سے فائرنگ کرتے اور حکمت عملی کے انداز میں حرکت کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں نے اس دہشت گرد حملے کی کئی ماہ تک نہایت باریک بینی سے منصوبہ بندی کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، پاسدران انقلاب کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حکام اور سفارت کاروں کے قتل کی منصوبہ بندی تیز کرنے کا الزام، انٹیلی جنس انتباہ جاری
24/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
دہشتگردوں کو پناہ نہ دیں، خیبرپختونخوا کو دہشتگردی سے پاک کریں گے: گورنر فیصل کریم کنڈی
23/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26395 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15629 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11929 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9285 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7543 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5505 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C