بھارت: ایک دن میں کورونا کے 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد کیسز، نیا عالمی ریکارڈ قائم
👁️ 96 بار دیکھا گیا
بھارت: ایک دن میں کورونا کے 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد کیسز، نیا عالمی ریکارڈ قائم
نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے) بھارت میں کرونا وائرس کی صورتِ حال قابو سے باہر ہو رہی ہے۔ ملک میں جمعرات کو کرونا کے مزید 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو عالمی سطح پر یومیہ کیسز کا نیا ریکارڈ ہے۔
اس سے قبل جنوری میں امریکہ میں ایک روز میں سب سے زیادہ دو لاکھ 97 ہزار 430 کیسز سامنے آئے تھے۔
خیال رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک کروڑ 59 لاکھ 30 ہزار ہے جب کہ ایک روز میں 2104 ہلاکتوں کے بعد اموات ایک لاکھ 84 ہزار 657 ہو گئی ہیں۔
ملک میں کرونا وائرس میں شدت کے باعث اسپتالوں میں بستروں اور آکسیجن کی قلت ہو رہی ہے۔
ذرائع ابلاغ پر مختلف تصاویر زیر گردش ہیں جس میں لوگوں کو مختلف شہروں میں آکسیجن کے خالی سیلنڈرز بھروانے کے لیے قطاروں میں لگتے دیکھا گیا ہے۔
دارالحکومت نئی دہلی سمیت شمالی اور مغربی بھارت کے اسپتالوں نے انتباہ کیا ہے کہ اُن کے پاس آکسیجن کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے۔
دہلی حکومت کے آن لائن ڈیٹا بیس کے مطابق دو تہائی سے زیادہ اسپتالوں میں کوئی بستر خالی نہیں ہے جب کہ ڈاکٹرز مریضوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
مغربی شہر احمد آباد میں میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کرت گادھوی نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ “صورتِ حال انتہائی نازک ہے۔”
ان کے بقول کووڈ-19 کے لیے مختص اسپتالوں میں مریض بستروں کے حصول کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم یہاں آکسیجن کی شدید قلت ہے۔
بھارت میں نجی ہیلتھ کیئر فرم کے ایگزیکٹو چیئرمین کرن مزمدار شاؤ کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ دوسری لہر اتنی شدید ہو گی۔
ان کے بقول لاپروائی کے باعث ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب امریکہ کی ساؤتھ کیرولائنا میڈیکل یونیورسٹی میں شعبہ متعدی امراض کی اسسٹنٹ پروفیسر کروتیکا کوپالی نے ٹوئٹر پر کہا کہ یہ بحران صحت کے نظام کی تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس کی نئی اقسام خصوصاً ‘ڈبل میوٹنٹ’ کی وجہ سے وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
اشوکا یونیورسٹی کے ایک پروفیسر گوتم آئی مینن کا کہنا ہے کہ ‘ڈبل میوٹنٹ’ وائرس کی پرانی قسم سے زیادہ متعدی ہے۔
یاد رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کی ویکسی نیشن کا بھی آغاز کیا گیا ہے تاہم آبادی کے تناسب سے ابھی بہت کم لوگوں کو ویکسین لگائی جا سکی ہے۔
حکام نے اعلان کیا ہے کہ یکم مئی سے تمام بالغوں کے لیے ویکسین دستیاب ہو گی لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ بھارت کے پاس 60 کروڑ لوگوں کے لیے ویکسین نہیں ہو گی۔
خٰیال رہے کہ بھارت میں کرونا کیسز میں اضافے کے باوجود ریاستی انتخابات کے لیے جلسے جلوس ہو رہے ہیں جب کہ ریاست اتراکھنڈ میں ہری دوار کے کمبھ میلے میں لاکھوں لوگوں کو جمع ہونے کی اجازت دینے پر حکومت پر بعض حلقوں نے تنقید بھی کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 292 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 379 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 720 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 632 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4816 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3497 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C