بھارت: مشتعل افراد نے گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں مسلمان کو قتل کردیا، دوسرا زخمی
👁️ 125 بار دیکھا گیا
بھارت: مشتعل افراد نے گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں مسلمان کو قتل کردیا، دوسرا زخمی
نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی ریاست راجستھان میں ہجوم نے گائے کی اسمگلنگ کے شبے میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا۔
بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو افراد بابو لال بھیل اور پنٹو اپنی گاڑی میں گائے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے، چھتیس گڑھ کے علاقے بیگو میں ہجوم نے زبردستی ان کا راستہ روک لیا اور موبائل فون اور دستاویزات چھیننے کے بعد ان کو مارنا شروع کردیا۔
اُدے پور پولیس کے انسپکٹر جنرل ستیاویر سنگھ نے بتایا کہ آدھی رات کے لگ بھگ پولیس اسٹیشن انچارج کو اطلاع ملی کہ ہجوم اپنی گاڑی میں گائے لے جانے والے کچھ لوگوں کو پیٹ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے دونوں افراد کی دستاویزات اور موبائل فون چھین لیے تھے۔ جب پولیس پہنچی تو وہ بھاگ گئے، ہمارے افسروں نے دونوں افراد کو بچایا اور ہسپتال لے گئے جہاں بابو جان کی بازی ہار گیا، رپورٹ کے مطابق پنٹو کی حالت مستحکم ہے۔
ستیاویر سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے مزید تفتیش کے لیے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق ستاویر سنگھ نے مزید کہا کہ ہم اب واقعے کو مکمل تفتیش کررہے ہیں اور کسی بھی ملزم کو بخشا نہیں جائے گا۔
ماضی میں بھارت میں گائے کی فروخت یا اسمگلنگ کی وجہ سے متعدد ناخوشگوار واقعات پیش آچکے ہیں، گزشتہ ہفتے ہندوستانی ریاست اترپردیش میں گائے کی اسمگلنگ کے شبے میں ایک 55 سالہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔
2019 میں شائع ہونے والی ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مئی 2015 سے دسمبر 2018 کے درمیان ہندوستان میں گائے کے حوالے سے قانون ہاتھ میں لینے کے نتیجے 36 مسلمانوں سمیت کم از کم 44 افراد مارے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C