بھارت: ممبئی کی مشہور ’’کراچی بیکری‘‘ ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کے باعث بند
👁️ 110 بار دیکھا گیا
بھارت: ممبئی کی مشہور ’’کراچی بیکری‘‘ ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کے باعث بند
ممبئی (ڈیلی اردو) بھارت کی قدیم اور مشہور ترین ’’کراچی بیکری‘‘ کو قوم پرست جنونی ہندوؤں کے حملوں کے بعد مالکان نے بند کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی تاریخی اور مشہور ترین بیکری ’’ کراچی بیکری‘‘ کو مالکان نے بغیر وجہ بتائے بند کردیا ہے تاہم مالکان پر ہندو قوم پرست انتہا پسند جماعت مہاراشٹر نو نرمان سینا کا دکان بند کرنے یا نام تبدیل کرنے کے لیے شدید دباؤ تھا۔
مہاراشٹر میں حکمراں شیو سینا کے کچھ رہنماؤں نے بھی بیکری کے نام پر اعتراض کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ کراچی بیکری کا نام میراٹھی زبان میں رکھا جائے ورنہ بیکری کو بند کرنے پر مجبور کردیا جائے گا۔
کراچی بیکری پر ایک ماہ قبل جنونی ہندوؤں نے دھاوا بول دیا تھا اور دکان میں توڑ پھوڑ کی تھی جس کے بعد بیکری مالکان نے دکان کے نام کو چھپا دیا تھا اور پیکنگ سے بھی نام ہٹانے پر رضامندی ظاہر کی تھی تاہم اب بیکری ہی بند کردی گئی ہے۔
ادھر انتہا پسند جماعت مہاراشٹر نو نرمان سینا کے رہنما حاجی سیف شیخ نے اپنی ٹویٹ میں بیکری کی بندش کا کریڈٹ لیتے ہوئے لکھا کہ عرصے سے جاری شدید احتجاج کے بعد بالآخر ممبئی کی کراچی بیکری بند ہوگئی ہے۔
After massive protest on Karachi Bakery for its name #Karachi led by Vice President of MNS – @mnshajisaif karachi bakery finally closes its only shop in Mumbai.@RajThackeray Saheb@mnsadhikrut @karachi_bakery pic.twitter.com/67KQ0p30mI
— Haji Saif Shaikh (@mnshajisaif) March 1, 2021
دوسری جانب ٹوئٹر پر چند صارفین نے مہاراشٹر نو نرمان سینا کے رہنما کی ٹوئٹ کے جواب میں انکشاف کیا کہ دکان مسلسل ہونے والے کاروباری نقصان کے باعث بند کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ممبئی میں کراچی بیکری کو 1953 میں تقسیم ہند کے بعد کراچی سے بھارت جانے والے سندھی ہندو رمنانی خاندان نے تعمیر کیا تھا اور اب مالکانہ حقوق انہی کی اولادوں کے پاس ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5096 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C