بھارت میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا
👁️ 37 بار دیکھا گیا
بھارت میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ بی بی سی) بھارت کے دارالحکومت نئی دلی اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ایک دھماکہ ہوا ہے جس میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔
یہ دھماکہ شام تقریباً پانچ بج کر پانچ منٹ پر ایک فٹ پاتھ کے نزدیک ہوا جس سے اطراف میں کھڑی ہوئی کئی کاروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا ہے۔
جس وقت یہ دھماکہ ہوا اس وقت وہاں سے محض دو کلومیٹر کی دوری پر انڈین فوج کی ایک تقریب جاری تھی جس میں صدر مملکت، نائب صدر، وزیر اعظم اور تینوں افواج کے سربراہ موجود تھے۔
اسرائیلی سفارتخانہ انتہائی سخت سکیورٹی والے علاقے اے پی جے عبدالکلام روڈ پر واقع ہے۔
ابتدائی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ ہلکی نوعیت کا تھا اور اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے، اعلیٰ پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں۔
دلی پولیس کے ایک ترجمان انل متل نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہم معلومات جمع کر رہے ہیں، ہماری ٹیم موقع پر ہے اور پوری معلومات ملنے کے بعد ہی کچھ کہہ سکتے ہیں۔‘
بی بی سی نے دلی پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ جندال ہاؤس کے قریب اے پی جے عبدالکلام روڈ پر شام پانچ بج کر پانچ منٹ پر ایک کم شدت کا آئی ای ڈی دھماکہ ہوا ہے۔
یہ علاقہ اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ہے۔
پولیس کے مطابق اس دھماکے میں صرف قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہیں اور ابتدائی طور پر یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ شرارت سنسنی پھیلانے کے لیے کی گئی ہے۔
یہ دھماکہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب اسرائیل اور انڈیا اپنے سفارتی تعلقات کے 29 سال منا رہے ہیں۔
اسرائیلی سفارتخانے کے گرد سخت سکیورٹی کا انتظام ہے اور جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔ اب دھماکے کے بعد سفارتخانے کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کی بعض خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ’اسرائیلی حکام اس دھماکے کو مشتبہ حملے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔‘
روزنامہ یروشلم پوسٹ نے خبر دی ہے کہ ’انڈین سکیورٹی اہلکار اس واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں اور اُنھوں نے اسرائیلی حکام سے رابطہ قائم کر رکھا ہے۔‘
اخبار نے اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے ’وزیر خارجہ کو اس واقعے کے بارے میں مطلع رکھا جا رہا ہے اور اُنھوں نے سفارتخانے کے اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سلامتی کے تمام ضروری اقدامات کریں۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C