بھارت میں روسی فوج کیلئے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
👁️ 150 بار دیکھا گیا
بھارت میں روسی فوج کیلئے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
نئی دہلی (ڈیلی اردو/اے ایف پی) بھارتی حکام نے چار ایسے افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن پر بھارتی شہریوں کو یوکرین کے خلاف روس کے لیے بھرتی اور انہیں بیرون ملک ’اسمگل‘ کرنے کا الزام ہے۔
دو سال سے زیادہ عرصہ قبل شروع ہونے والی یوکرینی جنگ میں روس کے دسیوں ہزار فوجی مارے جا چکے ہیں اور ماسکو اب عالمی سطح پر مزید فوجیوں کی تلاش میں ہے۔ روسی یوکرین جنگ میں اب تک کم از کم دو بھارتی شہری بھی مارے جا چکے ہیں۔ کئی بھرتی ہونے والوں نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ انہیں ”جھوٹے بہانے کے تحت‘‘ فرنٹ لائنز پر بھیج دیا گیا تھا۔
بھارت کے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی طرف سے منگل کو رات دیر گئے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اس تناظر میں چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان میں وہ شخص بھی شامل ہے، جس نے روس کے لیے بھارتی شہریوں کی فوجیوں کے طور پر بھرتی میں سہولت فراہم کرنے والے نیٹ ورک کے لیے بطور مترجم کام کیا تھا۔
اس بیان میں مزید کہا گیا، ”ان دیگر ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، جو انسانوں کے اسمگلروں کے اس بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔‘‘
دو ماہ قبل تفتیش کاروں نے بھارت کے 13 مختلف مقامات پر چھاپے مارتے ہوئے کئی لوگوں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا تھا اور اب مزید چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سی بی آئی نے مزید بتایا کہ اسے کم از کم 35 بھارتی باشندوں کے روس بھیجے جانے کے شواہد ملے ہیں۔
قبل ازیں بھارتی وزارت خارجہ نےکہا تھا کہ وہ روسی فوج میں بھرتی ہونے والے تقریباً 20 بھارتی شہریوں کو واپس لانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
روسی فوج میں بھرتی ہونے والے متعدد بھارتی باشندوں نے فروری میں نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا تھا کہ فرنٹ لائن پر بھیجے جانے سے پہلے انہیں زیادہ تنخواہوں اور روسی پاسپورٹ دیے جانے کا لالچ دیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3554 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C