بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں کولگام اور اوڑی میں جھڑپیں، دو فوجی ہلاک
👁️ 293 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں کولگام اور اوڑی میں جھڑپیں، دو فوجی ہلاک
سرینگر (ڈیلی اردو) انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں سرینگر سے 101 کلومیٹر شمال میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک اوڑی سیکٹر میں گزشتہ دو روز کے دوران فوج اور مبینہ مسلح دراندازوں کے درمیان جھڑپوں میں انڈین فوج کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔
کشمیر میں قائم انڈین آرمی کی پندرہویں کور کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان کے مطابق، بدھ کو اُوڑی میں ’آپریشنل ڈیوٹی‘ کے دوران حوالدار انکت کمار پر مبینہ دراندازوں نے فائرنگ کی، جس سے وہ شدید زخمی ہوئے اور اسپتال منتقل کیے جاتے وقت دم توڑ گئے۔
اس سے ایک روز قبل اُوڑی سیکٹر میں ایل او سی کے قریب ایک جھڑپ میں سپاہی بنوتھ انِل کمار ہلاک ہوئے تھے۔ فوج نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ان واقعات کے بعد مبینہ مسلح درانداز فرار ہونے میں کامیاب ہوئے یا نہیں، تاہم ترجمان کے مطابق اس سیکٹر میں کئی پوسٹوں کو جوابی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
ادھر بدھ کے روز فوج نے اعلان کیا کہ ضلع کولگام کے جنگلاتی علاقے اکہال میں ڈیڑھ ہفتے سے جاری فوجی آپریشن ختم کر دیا گیا ہے۔ اس کارروائی میں دو فوجی ہلاک اور دس زخمی ہوئے، جب کہ فوج نے ایک عسکریت پسند کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔
واضح رہے کہ پانچ سال قبل بھارت اور پاکستان نے ایل او سی پر فائر بندی معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کے لیے ایک اور سمجھوتہ کیا تھا۔ فوجیوں کی یہ تازہ ہلاکتیں ایل او سی کے قریب فروری میں ہونے والے آپریشن ’سندور‘ کے بعد پہلی بڑی جھڑپ سمجھی جا رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
لبنان سے انخلا نہیں ہوگا، اسرائیلی فوج سکیورٹی زونز میں موجود رہیگی، وزیر دفاع
21/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C