بھارت: گولڈن ٹیمپل میں سابق وزیرِ اعلی پر دہشت گرد کی فائرنگ، حملہ آور گرفتار
👁️ 92 بار دیکھا گیا
بھارت: گولڈن ٹیمپل میں سابق وزیرِ اعلی پر دہشت گرد کی فائرنگ، حملہ آور گرفتار
نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے) بھارت میں سکھوں کے مذہبی مقام گولڈن ٹیمپل میں ریاست پنجاب کے سابق نائب وزیرِ اعلیٰ سکھبیر سنگھ بادل پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی ہے۔
سکھبیر سنگھ پر بدھ کو فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ گولڈن ٹیمپل کے ایک دروازے پر پہرہ دے رہے تھے۔
بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق نائب وزیرِ اعلیٰ پر فائرنگ کی کوشش ایک سابق دہشت گرد نے کی ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے حملہ آور کا نام نارائن سنگھ چھورا بتایا ہے۔
بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق فائرنگ کے الزام میں حراست میں لیے گئے نارائن سنگھ چھورا کا تعلق ڈیرہ بابا نانک صاحب سے ہے۔ وہ ماضی میں عسکریت پسندی کا حصہ رہے ہیں اور ان کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج ہیں جب کہ وہ طویل عرصے سے منظرِ عام سے غائب تھے۔
رپورٹس کے مطابق مبینہ حملہ آور نے ایک روز قبل بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا تھا اور اس وقت بھی سکھبیر سنگھ گولڈن ٹیمپل کے دروازے پر وہیل چیئر پر بیٹھے اپنی ڈیوٹی دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے سابق نائب وزیرِ اعلیٰ سکھبیر سنگھ کو گولڈن ٹیمپل میں بھارت کی زیڈ پلس سیکیورٹی حاصل ہے۔ سیکیورٹی کی اس گیٹیگری میں کسی بھی شخص کی حفاظت پر لگ بھگ 36 اہلکار مامور ہوتے ہیں۔
باسٹھ سالہ سکھبیر سنگھ بادل شیرومنی اکالی دل نامی تنظیم کے سینئر رہنما ہیں اور وہ بطور سزا گولڈن ٹیمپل میں اپنی خدمات پیش کر رہے تھے۔
گولڈن ٹیمپل میں وہ شرومنی اکالی دل کی 2007 سے 2017 کی پنجاب میں قائم رہنے والی حکومت میں مختلف واقعات پر سکھوں کے مذہبی اکال تخت کی جانب سے ملنے والی سزا کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس دور میں مذہبی مقامات کی بے حرمتی اور لوگوں کی اموات کے واقعات پیش آئے تھے۔
سکھبیر سنگھ بادل گولڈن ٹیمپل میں ’سیوادار‘ یعنی رضا کار کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ ٹیمپل کے مرکزی دروازے پر ایک ہاتھ میں نیزہ لیے وہیل چیئر پر بیٹھے رہتے ہیں۔ ان کی ایک ٹانگ میں فریکچر ہے جس کے سبب وہ ذمے داریاں وہیل چیئر پر ادا کرتے ہیں۔
اکالی دل کے دیگر رہنماؤں کو بھی اکال تخت کی جانب سے اسی طرح کی سزائیں دی جا چکی ہیں جن میں سے بعض کو برتوں کی صفائی، جوتے ترتیب سے رکھنے اور کچھ کو دیگر ذمہ داریوں پر تعینات کیا گیا۔
’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق حملہ کرنے والے نرائن سنگھ چھورا پر الزام ہے کہ انہوں نے 2004 میں بوڑیل جیل سے کئی قیدیوں کے فرار میں معاونت کی تھی۔
سال 2004 میں قیدیوں نے 94 فٹ کی ایک سرنگ کھودی تھی جس سے سکھوں کی علیحدہ ریاست کی حامی ’ببر خالصہ‘ نامی عسکری تنظیم کے چار حامی جیل سے فرار ہوئے تھے۔ ان میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب بینیت سنگھ کے مبینہ قاتل بھی شامل تھے۔
نارائن سنگھ چھورا پر الزام ہے کہ انہوں نے جیل کی بجلی معطل کر دی تھی جس سے مبینہ عسکریت پسندوں کو فرار ہونے میں آسانی ہوئی تھی۔
بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق نارائن سنگھ چھورا پر 1984 میں بھارتی پنجاب میں عسکریت پسند کے فروغ کے لیے کتاب بھی لکھی تھی۔
ان کی عمر اس وقت لگ بھگ 68 برس ہے جب کہ ان کے خلاف امرتسر سمیت کئی اضلاع میں ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں اور وہ جیل میں بھی قید کی سزا کاٹ چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C