بھارت، پاکستان کو کووڈ ویکسین کی ساڑھے چار کروڑ ڈوز فراہم کرے گا
👁️ 84 بار دیکھا گیا
بھارت، پاکستان کو کووڈ ویکسین کی ساڑھے چار کروڑ ڈوز فراہم کرے گا
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو) بھارت پاکستان کو بھی اپنے یہاں تیارکردہ کووڈ ویکسین فراہم کرے گا۔ بھارت ‘گاوی‘ اتحاد کا رکن ہے۔ گاوی دنیا بھر میں ہر ایک کو ویکسین فراہم کرنے کے لیے ایک عالمی اتحاد ہے۔
بھارت کے ایک سرکاری عہدیدار نے نام ظاہر نہیں کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ نئی دہلی، اسلام آباد کو ہر طرح کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور پاکستان کو براہ راست کووڈ ویکسین سپلائی کرنے کے حوالے سے فیصلہ بھی جلد ہی کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق بھارت GAVI اتحاد کے ساتھ معاہدے کے تحت بھارت پاکستان کو بھی کووڈ ویکسین کی ساڑھے چار کروڑ خوراکیں بھیجے گا۔ ‘گاوی‘ اتحاد دنیا بھر میں ہر ایک کو ویکسین فراہم کرنے کے لیے ایک عالمی اتحاد ہے اور ضرورت مند ملکوں کو مفت ویکسین فراہم کرتا ہے۔ بھارت بھی گاوی اتحاد کا ایک رکن ہے۔
بھارتی عہدیدار نے نام ظاہر نہیں کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان کو فراہم کی جانے والی ساڑھے چار کروڑ کووڈ ویکسین میں سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ رواں برس جون تک بھیج دی جائیں گی۔
بھارت، پاکستان کو آکسفورڈ۔ ایسٹرازینیکا کی ‘کووی شیلڈ‘ ویکسین سپلائی کرے گا، جسے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے تیار کیا ہے۔ فی الحال بھارت سرکار نے کووی شیلڈ کے علاوہ ‘کوویکسن‘ کی بھی منظوری دی ہے جسے بھارتی کمپنی بھارت بایوٹیک نے تیار کیا ہے۔
نئی دہلی میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جون تک بھیجی جانے والی کووڈ ویکسین کی ایک کروڑ ساٹھ لاکھ خوراکوں میں سے پہلی کھیپ مارچ کے وسط تک اسلام آباد پہنچ جائے گی جبکہ بقیہ جون تک پہنچے گی۔
پاکستان کے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اس سال جنوری میں آکسفورڈ۔آسٹرازینیکا کی کووڈ ویکسین کو ہنگامی استعمال کے لیے منظوری دی تھی۔ بھارتی ذرائع کے مطابق یہ ویکسین بھارت سے پاکستان کو براہ راست بھیجی جائے گی۔
اب تک 65 ملکوں کو مدد
بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اب تک 65 ملکوں کو کووڈ ویکسین سپلائی کر چکا ہے۔ ان میں سے بیشتر ملکوں کو یہ مدد کے طورپر بھیجی گئی ہے جب کہ بعض ملکوں نے بھارتی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قیمت ادا کرکے اسے خریدا ہے۔
بھارت اب تک سری لنکا، بھوٹان، مالدیپ، بنگلہ دیش، نیپال، میانمار اور سیشلس کو کووڈ ویکسین مدد کے طورپر بھیج چکا ہے۔
انسانی امداد
اگست 2019 ء میں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کردیے جانے نیز پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے کے بعد سے ہی بھارت اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات کشیدہ ہیں۔اس کا اثر دونوں ملکوں کی باہمی تجارت پر بھی پڑ رہا ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ‘زندگی بچانے والی ادویات ‘ کی سپلائی کو اس سے مستشنی رکھا گیا ہے۔
ایک بھارتی سرکاری عہدیدار کا کہنا تھا،”بھارت پاکستان کو ہر طرح کی انسانی مدد دینے کے لیے تیار ہے۔ جلد ہی مزید ویکسین براہ راست سپلائی کی جاسکتی ہے۔ اس حوالے سے کوئی فیصلہ جلد ہی کیا جائے گا۔”
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کی ویکسین تیار کرنے والی ایک کمپنی نے کووڈ ویکسین سپلائی کرنے کے سلسلے میں حکومت پاکستان کے ساتھ براہ راست بات چیت بھی کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، ایک بھارتی شہری ہلاک، 70 زخمی
03/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3192 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C