بھارتی ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 2 افراد گرفتار
👁️ 117 بار دیکھا گیا
بھارتی ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 2 افراد گرفتار
دہلی(ڈیلی اردو) بھارتی ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کی پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بناتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت سراج الرحمان (29) اور سید سمیر (28) کے طور پر ہوئی ہے، جو بالترتیب آندھرا پردیش کے ضلع ویزیا نگرم اور حیدرآباد کے علاقے بھوئی گوڑہ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کے مطابق، دونوں افراد مبینہ طور پر سعودی عرب میں موجود داعش کے ایک سیل سے ہدایات حاصل کر رہے تھے اور حیدرآباد میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
کارروائی کے دوران سراج الرحمان کے گھر سے دھماکہ خیز مواد، جن میں امونیا، سلفر اور ایلومینیم پاؤڈر شامل ہیں، برآمد کیے گئے۔ سراج کی گرفتاری کے بعد، اس کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر، پولیس نے سید سمیر کو حیدرآباد سے گرفتار کیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دونوں افراد ایک شدت پسند گروہ “الہند اتحاد المسلمین” کے نام سے سرگرم تھے اور مئی کے آخر میں دھماکوں کی مشق کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، جہاں انہیں 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع دیں تاکہ ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چار ملکی ’بدر‘ دفاعی معاہدہ طے پا گیا: پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بڑا عسکری اتحاد!
22/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
10 سالہ دفاعی گھیراؤ: ترکیہ مکہ معاہدے کی توثیق کے لیے تیار، مشرقِ وسطیٰ میں نئی صف بندی!
22/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مکّہ معاہدہ کا متن سامنے آگیا
22/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
تزویراتی معاہدے، بے بس پارلیمان اور معاشی بحران کی دلدل
22/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26390 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15626 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11923 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9278 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7537 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5493 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C