بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں دھماکا، 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 13 زخمی
👁️ 38 بار دیکھا گیا
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں دھماکا، 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 13 زخمی
رائے پور (ڈیلی اردو) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے بارودی سرنگ دھماکے میں سیکیورٹی فورس کے پانچ اہلکار ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع نرائن پور میں پیرا ملٹری فورس ”ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ“ کی گاڑی کو دھماکے سے اْڑا دیا گیا۔
Five police personnel were killed and 13 others injured as Naxals blew up the bus in which they were travelling in Chhattisgarh's Narayanpur district on March 23, senior police officials said.https://t.co/Xc1snVDGgT
— The Hindu (@the_hindu) March 24, 2021
بارودی سرنگ دھماکا اس وقت کیا گیا جب سیکیورٹی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔
دھماکے میں ضلعی ریزرو گارڈ کے 5 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 13 سے زائد زخمی ہیں جن میں سے دو کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حملے کی ذمہ داری ما ؤنواز مسلح تنظیم ”نیکسلائٹ“ نے قبول کرلی ہے جو مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسند تنظیم کہلائی جاتی ہیں اور اس تنظیم کیخلاف آپریشن کے لیے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کو استعمال کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال میں بھارتی فوج اور پیرملٹری فورس پر حملوں کی ذمہ دار نیکسلائٹ تحریک کا آغاز 1967 میں ہوا تھا۔ یہ تنظیم چینی رہنما ماؤزے تنگ کے نظریات اور فلسفے سے متاثر ہے اور باغیانہ سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C