بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 6 شہری زخمی ہوگئے
👁️ 87 بار دیکھا گیا
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 6 شہری زخمی ہوگئے
راولپنڈی (ڈیلی اردو) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کے واقعات میں ایک بچی اور دو خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کھوئی رٹا سیکٹر میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے 11 سالہ بچی اور خاتون سمیت 5 شہری زخمی ہوئے۔
5 innocent civilians including an 11 years old girl & a woman got injured due to Indian unprovoked ceasefire violation ( CFV) in Khuiratta Sector along #LOC. #PakistanArmy troops responded effectively and targeted those Indian posts which initiated fire.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 12, 2020
اس سے قبل بھارتی فوج نے ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کرنی گاؤں کی رہنے والی خاتون شہری زخمی ہوگئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کو منہ توڑ جواب دیا۔
#IndianArmy troops initiated unprovoked ceasefire violation(CFV) in Rakhchikri Sector along #LOC targeting civil population. An elderly woman, resident of Kirni village got injured. Pakistan Army responded effectively to Indian firing.1643 CFVs committed by India in 2020 so far.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 12, 2020
انہوں نے بتایا کہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور آئے روز آزاد کشمیر میں ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی جاتی ہے۔
اس سے قبل 6 جولائی کو ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 5 شہری زخمی ہوگئے تھے۔
5 Civilians including 2 innocent boys and 2 elderly women got injured, due to Indian Army troops unprovoked ceasefire violation in Nikial Sector along #LOC, targeting civil population late last night. Pakistan Army troops responded effectively to Indian firing.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 6, 2020
بھارتی فوجیوں نے ایل او سی پر نکیال سیکٹر میں رات گئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔
اس سے ایک روز قبل یعنی 5 جولائی کو ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا تھا۔
Indian Army troops unprovoked ceasefire violation in Battal Sector along #LOC, targeting civil population with mortars and heavy weapons, late last night. A 22 years old civilian got injured.
Pakistan Army troops responded effectively to Indian firing.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 5, 2020
اسی طرح 25 جون کو ایل او سی کے کریلا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی تھیں۔
Indian Army troops unprovoked ceasefire violation in Karela Sector along #LOC targeting civil population. Due to indiscriminate fire of Indian troops in Batla Mathrani village, an innocent woman sustained serious injuries.
Pak Army troops responded effectively to Indian firing.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 25, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک بھارتی فوج 1623 مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزیاں کرچکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C