بھارتی نژاد نند مول چندانی سی آئی اے کا پہلا ٹیکنیکل افسر مقرر
👁️ 23 بار دیکھا گیا
بھارتی نژاد نند مول چندانی سی آئی اے کا پہلا ٹیکنیکل افسر مقرر
واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اپنا پہلا ٹیکنیکل افسر بھارتی نژاد نند مول چندانی کو مقرر کیا ہے۔ اس باوقار عہدے پر مول چندانی کی تقرری کی اطلاع سی آئی کے ڈائریکٹر ولیم جے برنس نے سوشل میڈیا کے ذریعہ دی۔
سی آئی اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مول چندانی کو امریکی سلیکون ویلی نیز محکمہ دفاع میں کام کرنے کا 25 برس سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ “مول چندانی، پرائیوٹ سیکٹر، اسٹارٹ اپ اور حکومتی اداروں میں حاصل کردہ اپنے تجربات اور مہارت سے سی آئی اے کو بہرہ ور کریں گے۔”
سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے اپنے بلاگ میں مزید لکھا،”عہدے پر تقرری کی تصدیق کے بعد سے ہی میں نے ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنے کو ترجیح دی ہے اور سی ٹی او (چیف ٹیکنیکل افسر) کے نئے پوزیشن میں تقرری اس کوشش کا نہایت اہم حصہ ہے۔ مجھے اس بات پر مسرت ہے کہ نند مول چندانی ہماری ٹیم میں شامل ہوئے ہیں اور وہ اس نئے اہم رول میں اپنی وسیع تر تجربات اور مہارت سے فائدہ پہنچائیں گے۔ ”
Nand Mulchandani, an Indian-origin man who studied at a Delhi school, has been appointed the Central Intelligence Agency's (CIA) first-ever Chief Technology Officer. pic.twitter.com/axQp4jwsip
— Λvenger ???????? (@TheAvenger82) May 1, 2022
مول چندانی کون ہیں؟
سی ٹی او کی حیثیت سے مول چندانی جدید ترین اختراعات سے سی آئی اے کو فائدہ پہنچانے کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے کے مشن کو وسعت دینے کے لیے مستقبل کے اختراعات سے استفادہ کرنا بھی سی ٹی او کے طور پر مول چندانی کی ذمہ داری ہوگی۔
کورنیل یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس اور ریاضی میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد مول چندانی نے اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے مینجمنٹ میں ماسٹر آف سائنس کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں بھی ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔
سی آئی اے کے پہلے ٹیکنیکل افسر کے عہدے پر تقرری سے قبل وہ محکمہ دفاع کے جوائٹٹ آرٹیفیشئل انٹلی جنس سینٹر میں سی ٹی او اور کارگذار ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔
وہ Oblix (جسے اوریکل نے خریدلیا)، Determinia (جسے وی ایم ویئر نے ایکوائر کیا)، Open DNS (جسے سسکو نے خریدا)، اور ScaleXtreme (جسے سائٹرکس نے ایکوائر کیا) جیسے متعدد کامیاب اسٹارٹ اپ کے شریک بانی اور سی ای او رہ چکے ہیں۔
مول چندانی نے اپنی اسکولی تعلیم دہلی کے بلیو بیلز انٹرنیشنل اسکول سے حاصل کی۔
#CIA Director William J. Burns appoints Nand Mulchandani as CIA's first Chief Technology Officer (CTO).
With more than 25 years of experience, Mr. Mulchandani will ensure the Agency is leveraging cutting-edge innovations to further CIA's mission.
— CIA (@CIA) April 29, 2022
مول چندانی نے کیا کہا؟
اپنی تقرری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مول چندانی نے کہا،”سی آئی اے میں شامل ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے مزید کہا،”اپنے اس نئے رول میں میں ٹکنالوجی کے ماہرین اور اپنے شعبے کے ماہرین پر مشتمل ایجنسی کی شاندار ٹیم کے ساتھ مل کر اس کی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی کوشش کروں گا، جو پہلے ہی عالمی میعار کے انٹلیجنس اور صلاحیتوں کی مدد سے ایک جامع ٹیکنالوجی اسٹریٹیجی تعمیر کرچکے ہیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15537 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C