بھارتی کشمیر: این آئی اے کا ‘جیشِ محمد’ کے 10 سہولت کار گرفتار کرنے کا دعویٰ
👁️ 29 بار دیکھا گیا
بھارتی کشمیر: این آئی اے کا ‘جیشِ محمد’ کے 10 سہولت کار گرفتار کرنے کا دعویٰ
سرینگر (ڈیلی اردو/وی او اے) بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے) اور ایک مقامی ایجنسی نے بُدھ کو نئی دہلی کے زیرِ انتظام کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپوں کے دوران کالعدم عسکریت پسند تنظیم ‘جیشِ محمد’ کے دس سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
این آئی اے نے جن علاقوں میں چھاپے مار کارروائی کی ان میں دارالحکومت سری نگر کے علاقے بٹہ مالو ، لسجن اور باغِ مہتاب کے رہائشی علاقوں سمیت جنوبی ضلع کلگام، اننت ناگ، پُلوامہ ، شمال مغربی اضلاع بارہمولہ اور کپوارہ کے تین مقامات شامل ہیں۔
این آئی اے کے ترجمان کے مطابق چھاپوں کے دوران حراست میں لیے گئے سہولت کاروں میں بعض طالب علم ہیں جن کے قبضے سے کئی قابلِ اعتراض دستاویزات اور دیگر مواد ضبط کیا گیا ہے۔
National Investigation Agency in coordination with Jammu and Kashmir Police and CRPF today conducted searches at nine locations in Kashmir Valley, in Bhatindi IED recovery case: NIA
— ANI (@ANI) February 16, 2022
اس سے قبل بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کی اپنی تحقیقاتی ایجنسی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایس آئی اے )نےمنگل اور بُدھ کی درمیان شب وادیٔ کشمیر کے جنوبی اور وسطی اضلاع میں کئی مقامات پر چھاپے مارے تھے جسے ایجنسی کے ترجمان نے “جیش محمد کے نیٹ ورک پر مرکوز” چھاپے قرار دیا تھا۔
یاد رہے کہ ایس آئی اے کا قیام گزشتہ برس نومبر میں عمل میں لایا گیا تھا۔ جس کا مقصد بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ریاست میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کرنا بتایا گیا تھا۔
بُدھ کو سری نگر سے جاری کردہ ایک بیان میں ایس آئی اے نے کہا کہ چھاپوں کے دوران جن دس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے وہ کالعدم جیشِ محمد کے کمانڈروں سے ہدایات حاصل کررہے تھے۔
ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری میں ایسے ثبوت ملے ہیں جو عدالتی کارروائی میں مددگار ثابت ہوں گے جب کہ کالعدم تنظیم کے دیگر معاونین کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
یس آئی اے نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزمان کی ذمے داری نوجوانوں بالخصوص اسکول اور کالج کے طلبہ کو اپنی صفوں میں شامل کرنا، مالی وسائل پیدا کرنا، جنوبی اور وسطی کشمیر کے درمیان اسلحہ کی نقل و حمل اور لاجسٹک سپورٹ پیدا کرنا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4637 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C