بھارتی کشمیر میں تین دنوں میں تین حملے، متعدد ہلاکتیں
👁️ 20 بار دیکھا گیا
بھارتی کشمیر میں تین دنوں میں تین حملے، متعدد ہلاکتیں
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں منگل کے روز ایک پولیس اہلکار کو گھر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، جبکہ ایک اور پولیس اہلکار ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ وادی کشمیر میں گزشتہ تین دنوں میں یہ تیسرا ٹارگٹ حملہ بتایا جا رہا ہے۔
بھارتی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں منگل کے روز ایک پولیس اہلکار کو اس کے گھر کے اندر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس کا دعوی ہے کہ عسکریت پسندوں نے یہ واردات انجام دی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ کانسٹبل غلام محمد ڈار پر بارہمولہ کے کرال پورہ گاؤں میں ان کے گھر پر حملہ کیا گیا۔ انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
جموں و کشمیر پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا، ”زخمی پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ ہم انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس نازک وقت پر ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور تلاشی آپریشن جاری ہے۔’
ایک اہلکار نے بتایا کہ جس گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا اس کے آس پاس کے علاقے کو گھیر لیا گیا ہے اور حملہ آوروں کا پتہ لگانے کے لیے تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل پیر کے روز جنوبی ضلع پلوامہ میں کشمیر میں کام کرنے والے ایک باہری مزدور کو قتل کر دیا گیا تھا۔
اس سے ایک روز پہلے اتوار کو سری نگر میں ایک پولیس انسپکٹر کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا تھا۔ پولیس اہلکار مسرور احمد وانی کو اس وقت تین گولیاں ماری گئیں جب وہ عیدگاہ کے علاقے میں کرکٹ کھیل رہے تھے۔
زبردست سکیورٹی اور تلاشی مہم
بھارتی سیکورٹی فورسز نے ان حملوں کے بعد پلوامہ اور جموں و کشمیر کے دیگر حصوں میں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی چیکنگ تیز کر دی ہے۔ سری نگر کے تمام بڑے چوراہوں کے ساتھ ہی شہر سے باہر جانے والے راستوں پر گاڑیوں کی چیک کے لیے نئی پوسٹ قائم کی گئی ہیں۔
جگہ جگہ راستے پر پیدل چلنے والے لوگوں کی تلاشی لی جا رہی ہے، جس سے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
جمو ں و کشمیر کے لفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کشمیر میں گورنر راج کی تعریف کرتے ہوئے گزشتہ روزدعوی کیا تھا کہ خطے میں سکیورٹی کی صورت حال بہتر ہو رہی ہے اور لوگ ان کے گورننس سے کافی خوش ہیں۔ تاہم ان کے ان بیانات کے درمیان تشدد کے تازہ واقعات تشویشناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔
ایل ا وسی پر کشیدگی اور شہریوں کا قتل
گزشتہ ہفتے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کے بعد بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس بھارت نے اپنی جانب بعض سکیورٹی فورسز کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ اس فائرنگ کے دوران رہائشی علاقوں پر مارٹر گولے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے تھے، جس کی وجہ سے درجنوں مقامی گاؤں والوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنا پڑا تھا۔
اس واقعے کے بعد بھارتی سکیورٹی فورسز نے ایل او سی پر پانچ عسکریت پسندوں کو یہ کہہ کر مارنے کا دعوی کیا تھا کہ وہ دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم بعد میں ایل او سی پر پاکستان کی جانب واقع گاؤں کے لوگوں نے ان پانچوں افراد کو مزدور بتایا اور کہا کہ ان کا کسی بھی تنظیم کوئی واسطہ نہیں تھا۔
گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ انہیں بھارتی میڈیا سے معلوم ہوا کہ ان کے گاؤں کے وہ نوجوان جو جنگل میں جڑی بوٹیاں تلاش کرنے گئے تھے، انہیں عسکریت پسند سمجھ کر ”قتل” کر دیا گیا۔ انہوں نے ان کی لاش کی واپسی کے لیے پاکستانی حکام سے رابطہ بھی کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3316 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C