بھارتی کشمیر کے ڈی جی جیل خانہ جات قتل، عسکری تنظیم کا ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ
👁️ 30 بار دیکھا گیا
بھارتی کشمیر کے ڈی جی جیل خانہ جات قتل، عسکری تنظیم کا ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ
سرینگر (ڈیلی اردو/وی او اے) بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) جیل خانہ جات ہیمنت کمار لوہیا کو سرمائی دارالحکومت جموں کے مضافات میں واقع عارضی رہائش گاہ پر قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے اس واقعے میں اُن کے گھریلو ملازم یاسر احمد کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
جموں و کشمیر کی پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ فی الوقت اس واقعے میں دہشت گردی کو خارج از مکان قرار دیا گیا ہے البتہ پولیس کی تحقیقات کے دوران اس واقعے کے ہر پہلو کا جائزہ لیا جائے گا۔
دوسری جانب ایک عسکری تنظیم پیپلز انٹی فاشسٹ فرنٹ (پی اے ایف ایف) نے لوہیا کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
یہ تنظیم پانچ اگست 2019 کو بھارت کی مرکزی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد منظرِ عام پر آئی تھی، جس پر پولیس حالیہ مہینوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہونے کا بھی الزام لگاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں پی اے ایف ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اس کے ‘ہائی پروفائل آپریشنز ‘ کی ابتدا ہے۔ یہ بھارتی وزیرِ داخلہ امیت شاہ کے لیے ایک چھوٹا سا تحفہ ہے، جو پیر کی رات کو جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر نئی دہلی سے جموں پہنچے تھے۔
جیل خانہ جات کے ڈی جی57 سالہ لوہیا کا تعلق بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام سے تھا۔ وہ رواں برس اگست میں جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ تعینات ہوئے تھے۔ وہ 1992 کے انڈین پولیس سروسز آفیسر تھے اور اس سے پہلے بھی جموں وکشمیر میں پولیس کے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے تھے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر مکیش سنگھ نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے لوہیا کا گھریلو ملازم یاسر احمد لوہار پریشان رہتا تھا جب کہ ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور اس کا رویہ جارحانہ تھا۔ بعض ایسی دستاویزات ملی ہیں، جو اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ ملزم کی ذہنی کیفیت ٹھیک نہیں تھی۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ ملزم نے غالباََ لوہیا کا پہلے گلا گھونٹا اور پھر اس کے گلے پر کانچ کی بوتل سے وار کرکے قتل کیا۔ ملزم نے لاش کو جلانے کی بھی کوشش کی۔
ان کے مطابق گھر کے احاطے میں تعینات پولیس محافظ جب کمرے سے دھواں نکلنے کی جانب متوجہ ہوئے تو اس جانب دوڑ پڑے لیکن کمرے کا دروازہ اندر سے لاک تھا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس اہلکار جب کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر جانے میں کامیاب ہوئے تو دیکھا کہ وہ جس پولیس افسر کی حفاظت پر مامور ہیں اُسے قتل کر دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو میں ملزم یاسر احمد کو گھر سے باہر دوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے رات بھر مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے کے بعد 23 سالہ یاسر کو کنہ چک نامی سرحدی علاقے سے گرفتار کرلیا۔
ملزم کا تعلق بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے رام بن ضلعے سے ہے اور وہ گزشتہ چھ ماہ سے لوہیا کے ہاں گھریلو ملازم کے طور پر کام کررہا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ جموں کے مضافات میں واقع اودھے والا نامی علاقے میں جس مکان میں لوہیا کو قتل کیا گیا، وہ ان کے ایک قریبی دوست سنجیو کھجوریہ کا ہے جن کا تعلق راجوری سے ہے اور وہ جموں میں ایک غیر سرکاری تنظیم چلارہے ہیں۔
لوہیا اس مکان میں حال ہی میں منتقل ہوئے تھے کیوں کہ سرمائی دارالحکومت میں اُن کی سرکاری رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کا کام جاری تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور: سی ٹی ڈی کی کاروائی، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم ہلاک
12/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بھارت: اعظم گڑھ میں القاعدہ کے نظریات سے متاثر 19 سالہ نوجوان گرفتار
12/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26288 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9122 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5143 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C