تائیوان: جنگی مشقوں میں امریکی جیٹ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 7 اہلکار زخمی
👁️ 34 بار دیکھا گیا
تائیوان: جنگی مشقوں میں امریکی جیٹ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 7 اہلکار زخمی
بنکاک (مانیٹرنگ ڈیسک) جنگی مشقوں کے دوران امریکی فائٹر جیت گر کر تباہ ہو گیا، اس دوران سات امریکی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
چین کی جانب سے تائیوان کے قریب سمندر میں اپنی حدود کے دعوے کے بعد امریکی بحریہ کے دو طیارہ بردار جہاز جنگی مشقیں کر رہے ہیں جن میں 1400 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کا ایک جنگی جہاز جنوبی چین کے سمندر میں اس وقت گر کر تباہ ہو گیا جب وہ مشقوں کے دوران نیوی کے جہاز پر لینڈنگ کر رہا تھا۔ اس حادثے میں سات اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
امریکی فوج نے بتایا کہ نیوی کا ایف 35 سی لائٹننگ ٹو جیٹ یو ایس ایس کارل ونسن کے عرشے پر اترتے ہوئے ٹکرایا تاہم پائلٹ بروقت جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔
امریکا کے ساتویں بیڑے کے ترجمان لیفٹیننٹ مارک لانگفورد نے بتایا کہ جہاز سمندر میں گر گیا تاہم پائلٹ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بچا لیا گیا۔
امریکی بحریہ نے بتایا کہ پائلٹ سمیت 7 اہلکار اس حادثے میں زخمی ہوئے جن میں سے چار کو بحری جہاز پر ہی طبی امداد دی گئی جبکہ تین کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔
مارک لانگفورڈ نے بتایا کہ اس حادثے کی تفصیلات کی ابھی تصدیق کی جا رہی ہے جس میں کروڑوں ڈالر مالیت کا جنگی جہاز تباہ ہو گیا۔ سمندر میں گرنے والے جہاز کو نکالنے کے لیے ابھی کام جاری ہے اور معاملے کی انکوائری ہو رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارتی عدالت نے حافظ سعید کے خلاف دو ماہ میں دوسرا ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا
12/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : دفعہ 144 نافذ، وانا سمیت متعدد شاہراہوں پر آمدورفت بند
12/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بنوں کے بکاخیل میں کواڈ کاپٹر حملہ، 2 شہری زخمی
12/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
دہشتگردی میں اضافہ ، خیبر پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاز قرار
12/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
12/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
جیوانی میں تعمیراتی کمپنی کی گاڑی پر حملہ، 4 کارکن ہلاک
12/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26287 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C