تائیوان کے 2 جنگی طیارے تصادم کے بعد سمندر میں گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
👁️ 126 بار دیکھا گیا
تائیوان کے 2 جنگی طیارے تصادم کے بعد سمندر میں گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
تائی پے (ڈیلی اردو) تائیوان کے دو جنگی طیارے جنوب شرقی علاقے میں تربیتی مشن کے دوران بظاہر تصادم کے بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگئے اور دونوں پائلٹ بھی ہلاک ہوئے۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے دونوں طیاروں میں ایک، ایک پائلٹ موجود تھا جبکہ 8 ماہ کے وفقے میں فضائیہ کا یہ تیسرا حادثہ ہے۔
Pilot dies after 2 Taiwan F-5E fighter jets collide in mid-air https://t.co/ncIGRIBkT4 pic.twitter.com/hiFZTZ4NAt
— Taiwan News (@TaiwanNewsEN) March 22, 2021
رپورٹ کے مطابق تائیوان کے جنگی طیارے ایک ایسے وقت میں حادثے کا شکار ہوئے ہیں جب چین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ تائیوان کی مسلح فوج پر چینی طیاروں کو روزانہ کی بنیاد نشانہ بنانے کے لیے دباؤ ہے۔
خیال رہے کہ تائیوان کی فضائیہ بہترین تربیت اور طیاروں سے لیس ہے، جس میں اکثر طیارے امریکی ساختہ ہیں جبکہ چین تائیوان کو اپنا حصہ تصور کرتا ہے۔
تائیوان کی نیشنل ریسکیو کمانڈ سینٹر کا کہنا تھا کہ فضائیہ کے دو ایف-5 ای طیارے جنوب مشرقی علاقے میں بظاہر تصادم کے بعد سمندر میں گر گئے جن میں ایک،ایک پائلٹ سوار تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں جنگی طیارے کے درمیان تربیتی مشن کے دوران تصادم ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فضائیہ کا ہیلی کاپٹر، کوسٹ گارڈ اور دوسری امدادی جہازوں نے پائلٹس کی تلاش شروع کردی ہے۔
تائیوان کی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے امدادی کام جاری ہے تاہم مزید تفصیل جاری نہیں کی۔
سرکاری سینٹرل نیوز ایجنسی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ فضائیہ نے ایف-5 فلیٹ کو گراؤنڈ کردیا تھا جو چیہانگ ایئربیس سے آپریٹ ہوتے تھے اور یہ طیاروں کا مرکزی بیس ہے۔
رپورٹ کے مطابق تائیوان کی فضائیہ میں ایف-5 کی شمولیت 1970 کے اواخر میں ہوئی تھی اور اکثر طیاروں کو صف اول کی سرگرمیوں سے ہٹا دیا گیا تھا تاہم چند طیارے اس وقت بھی تربیتی مقاصد اور مین فلیٹ کے متبادل کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں تائیوان میں ایف-5 طیاروں کا حادثہ پیش آیا تھا اور ایک پائلٹ ہلاک ہوا تھا اور چند روز بعد تائیوان کے مشرقی علاقے میں جدید ایف-16 گر کر تباہ ہوا تھا۔
جنوری 2020 میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں تائیوان کی فوج کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے تھے جو دارالحکومت تائی پے کے قریب پہاڑی علاقے کے دورے پر تھے۔
تائیوان میں پیش آنے والے ان حادثات کے بعد تربیت اورجنگی طیاروں کی دیکھ بھال کے حوالے سے تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ تائیوان میں چینی طیاروں کی مسلسل پروازوں کا دباؤ ہے۔
وزارت دفاع متعدد بار خبردار کرچکی ہے کہ چینی طیاروں اور ڈرونز تائیوان کے ڈیفنس زون میں مسلسل پرواز کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8859 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4633 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3312 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2481 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2205 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1927 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C