تاریخی معاہدے کے بعد سعودی وفد ایران پہنچ گیا
👁️ 54 بار دیکھا گیا
تاریخی معاہدے کے بعد سعودی وفد ایران پہنچ گیا
تہران (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/ایس پی اے) سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو دوبارہ کھولنے پر بات چیت کے لیے سعودی عرب کے حکام تہران پہنچ گئے ہیں۔ سعودی وفد کا یہ دورہ بیجنگ میں ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دو دن بعد ہو رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اس دورے کو ”سہ فریقی معاہدے پر عمل درآمد‘‘ کا حصہ قرار دیا ہے، جو سن دو ہزار سولہ سے منقطع سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کے لیے چین کی ثالثی میں دس مارچ کو دونوں علاقائی طاقتوں کے درمیان طے پایا تھا۔ ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات گزشتہ سات برسوں سے منقطع تھے۔
وفد تہران میں سعودی سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کے ساتھ ساتھ مشہد میں سعودی قونصل خانہ کھولنے پر بات چیت کرے گا۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز تہران میں ایک ”سعودی تکنیکی وفد‘‘ نے ایرانی وزارت خارجہ میں ایران کے چیف آف پروٹوکول مہدی ہنردوست سے بھی ملاقات کی ہے۔
گزشتہ ماہ کے معاہدے کے تحت دونوں ممالک دو ماہ کے اندر اندر اپنے سفارت خانے اور مشن دوبارہ کھولیں گے جبکہ بیس سال قبل دستخط کیے گئے سکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے معاہدوں پر بھی عمل درآمد ممکن بنایا جائے گا۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو بھی سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ریاض آنے کی دعوت دی ہے۔ یہ دورہ رمضان کے بعد ہو سکتا ہے۔
سعودی، عمانی وفود حوثی رہنما سے بات چیت کے لیے یمن میں
دوسری جانب آج ہی سعودی اور عمانی وفود یمن کی حوثی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ سے بات چیت کے لیے یمنی دارالحکومت صنعا پہنچ گئے ہیں۔ حوثی باغیوں کی نیوز ایجنسی صبا کے مطابق وفود اور مہدی المشاط محاصرہ ختم کرنے، جارحیت کے خاتمے اور یمنی عوام کے حقوق کی بحالی پر بات چیت کریں گے۔
یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومت کے مابین ایک عرصے سے لڑائی جاری ہے، جس کے نتیجے میں اس ملک میں ایک انسانی بحران جنم لے چکا ہے۔ اس ملاقات سے پہلے آج سعودی عرب کی جانب سے ایک درجن سے زائد حوثی جنگی قیدیوں کو بھی رہا کیا گیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق چین کی ثالثی میں ہونے والا معاہدہ پورے مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری لا سکتا ہے اور یمن میں جاری امن کوششیں بھی اسی منصوبے کا حصہ ہیں۔ اگر صورتحال ایسی ہی مثبت رہی تو دیگر ملکوں کے حالات میں بھی بہتری آئے گی۔ ایران اور سعودی عرب شام، لبنان اور عراق میں اثر و رسوخ کے لیے میدان میں ہیں۔ سعودی عرب اور ایران ان ممالک میں ایک دوسرے کے حریف گروپوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C