تحریک طالبان پاکستان نے اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر لی
👁️ 60 بار دیکھا گیا
تحریک طالبان پاکستان نے اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر لی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) اسلام آباد نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔
نیکٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔
نیکٹا کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے بم اور خودکش دھماکوں سے سیاسی اور مذہبی قیادت کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے، ان اطلاعات پر 21 اکتوبر کو بلوچستان میں کارروائی کر کے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنایا گیا۔
نیکٹا کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے قمردین کاریز میں کارروائی کے دوران 8 آئی آئی ڈیز برآمد کی گئیں، یہ بارودی مواد کوئٹہ اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں استعمال کیا جانا تھا۔
نیکٹا نے کوئٹہ اور خیبرپختونخوا میں سخت سیکیورٹی اقدامات کی سفارش کی ہے۔
خیال رہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اگلا جلسہ 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں شیڈول ہے جس سے پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5088 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C