تحریک طالبان پاکستان کے بعض گروپوں سے اعلیٰ سطح پر بات ہو رہی ہے، وزیر داخلہ
👁️ 41 بار دیکھا گیا
تحریک طالبان پاکستان کے بعض گروپوں سے اعلیٰ سطح پر بات ہو رہی ہے، وزیر داخلہ
کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اراکین اگر ہتھیار ڈال دیں گے تو ان سے بات ہوسکتی ہے، ابھی بات چیت کا آغاز ہے ضروری نہیں کہ یہ بہتری کی جانب ہی جائیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ‘ٹی ٹی پی کے بعض گروپوں سے اعلیٰ سطح پر بات چیت ہو رہی ہے، ہم اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے’۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ترک نشریاتی ادارے ‘ٹی آر ٹی ورلڈ’ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ٹی ٹی پی کے چند گروپس ہم سے مصالحت کے لیے بات کرنا چاہتے ہیں اور ہم ان گروپس کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔
Can Pakistan PM Imran Khan convince the Tehreek-i-Taliban Pakistan to lay down arms? Here is what Khan had to say in an exclusive interview to TRT World’s Ali Mustafa in Islamabad pic.twitter.com/sHgWX66A1Y
— TRT World Now (@TRTWorldNow) October 1, 2021
ان کا کہنا تھا کہ ‘ٹی ٹی پی مختلف گروپس پر مشتمل ہے اور ہم ان میں سے چند کے ساتھ ہتھیار ڈالنے اور مصالحت کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں’۔
عمران خان نے کہا کہ ‘ہم ان کے ہتھیار ڈالنے کے بعد انہیں معاف کردیں گے جس کے بعد وہ عام شہریوں کی طرح رہ سکیں گے’۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں متحرک دہشت گرد گروپ نے حکومت کے ساتھ امن کے لیے 20 روز تک دشمنی کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ حافظ گل بہادر کی قیادت میں شمالی وزیرستان کے شورا مجاہدین گروپ نے دو ہفتے قبل حکومتی مصالحت کاروں سے مذاکرات کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا۔
دہشت گرد گروپ کا کہنا تھا کہ دشمنی کا خاتمہ قبائلی ضلع میں امن کے لیے اس کی ‘سنجیدگی’ کی عکاسی کرتا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عالمی منظرنامہ بدلنے جارہا ہے اور پاکستان اس میں تاریخی کردار ادا کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کنویں کی مینڈک ہے اور مستقبل کی سیاست گہرے پانیوں کی ہے۔
نہوں نے کہا کہ ‘امریکا و چین سمیت سب سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، افغانستان میں ہر قسم کے انسانی بحران میں ان کی مدد کریں گے، دنیا کے ساتھ بھی کھڑے ہیں اور افغانستان کے حالات کے ساتھ بھی کھڑے ہیں’۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ‘مہنگائی کو کنٹرول کریں گے، ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ڈالر ہولڈنگ پر کریک ڈاؤن کریں، گزشتہ رات انہوں نے کراچی اور پشاور میں ڈالر پکڑے بھی ہیں’۔
انہوں نے بتایا کہ ‘سعودی عرب سے تیل کے حوالے سے بات چیت بھی بہتری کی جانب جارہی ہے، اسی ہفتے نیب کے چیئرمین کا بھی فیصلہ ہوجائے گا’۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ‘اے پی ایس کے بچوں کو شہید کرنے والے بچوں کا کیس اور نقل مکانی کرنے والوں کا کیس الگ ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘اگر بھارت کشمیر کے بارے میں آرٹیکل 370 ‘اے’ سے پیچھے ہٹ جائے تو ہم کشمیر کے مسئلے سمیت تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘بعض اراکین قومی اسمبلی نے اپنے انگوٹھوں سے شناختی کارڈ جاری کروائے ہیں، اس بات پر پردہ رہنے دیا جائے تو بہتر ہے، عملہ خراب نہیں ہے جو گندے عناصر ہیں انہیں ہم نکالیں گے’۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ‘دنیا میں تیل 40 سے 80 ڈالر ہوگیا ہے، مہنگائی کی سب سے زیادہ فکر عمران خان کو ہے، وہ ہر ہفتے اس پر بات کر رہے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کے دشمنوں سے نمٹیں گے اور دہشت گردی کو ختم کرکے دم لیں گے’۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3297 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C