20/April/2025

تربت میں فائرنگ کا واقعہ، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے ذمہ داری قبول کر لی

👁️ 64 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
تربت میں فائرنگ کا واقعہ، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے ذمہ داری قبول کر لی

تربت میں فائرنگ کا واقعہ، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص سیکیورٹی فورسز کا مبینہ سہولت کار تھا۔

کالعدم تنظیم کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد نے تربت کے علاقے ڈنک میں فائرنگ کر کے امان ولد غلام نامی شخص کو ہلاک کیا، جس کا تعلق گوگدان سے تھا۔ تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک شخص سیکیورٹی فورسز کے لیے سرگرم ایک گروہ کا رکن تھا، اور مبینہ طور پر انٹیلیجنس معلومات فراہم کرتا رہا تھا۔

بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ شخص کو پہلے بلوچ مسلح تنظیموں میں شامل ہونے کا جھانسہ دے کر ڈیتھ اسکواڈ کے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا گیا، جس کے بعد وہ مختلف کارروائیوں میں ملوث رہا۔

بی ایل اے کا کہنا ہے کہ تنظیم کے انٹیلیجنس وِنگ نے مذکورہ شخص کی سرگرمیوں پر نظر رکھی اور بعد ازاں اسے نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق تنظیم کی نام نہاد “بلوچ قومی عدالت” کی جانب سے ہلاک شخص کو سزائے موت سنائی گئی تھی، جس پر عمل درآمد کیا گیا۔

ابھی تک سرکاری حکام کی جانب سے واقعے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، اور نہ ہی آزاد ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق ہو سکی ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص سیکیورٹی فورسز سے منسلک تھا یا نہیں۔

بلوچستان میں حالیہ مہینوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ اور شدت پسندی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جن کی ذمہ داری اکثر کالعدم تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ان کے خلاف آپریشنز بھی جاری ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C